مہمند ڈیم کو کالا باغ ڈیم نہیں بننے دینگے، وزیراعظم عمران خان کس دن اس عظیم منصوبے کا افتتاح کرینگے، تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

4  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر فیصل واواڈا نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ مہمند ڈیم کو کالا باغ کی طرح متنازعہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائیگی ٗ مہمند ڈیم کا افتتاح 13 جنوری 2019ء کو ہوگا ٗ تعمیر ہر صورت ہوگی ۔ ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر نے کہاکہ ایک طویل عرصے کے بعد ملک میں ایک ڈیم تعمیر ہونے والا ہے جسے کالاباغ ڈیم کی طرح متنازعہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، وزیرفیصل واوڈا نے کہا کہ مہمند ڈیم کا افتتاح 13 جنوری 2019ء کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کے ادوار میں ڈیم تعمیر نہیں کیے جا سکے تاہم موجودہ حکومت نے پانی کا ذخیرہ کرنیکے لئے ڈیموں کی تعمیر کا عزم کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لئے ڈیم پر سیاست کر رہی ہیں ۔ فیصل واوڈا نے ڈیم کی تعمیر کو ایک میگا قومی منصوبہ قرار دیا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو قومی مصالحتی آرڈیننس (این آر او) نہیں دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…