ہماری باری ہم تو اندرمگر تحریک انصاف کی باری کیا ہوتا ہے؟ نیب کو روک لو ورنہ ہم تو بھگت رہے ہیں تم بھی نہیں بچو گے!! ملک میں دو قانون چل رہے ہیں،سعد رفیق پھٹ پڑے

3  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق وزیر ریلوے سعد فیق نے کہاہے کہ حکومت کے جو طور طریقے ہیں ٗاس میں تو دوسال بھی پورے کرتے نظر نہیں آتی ٗڈیسکون کو ڈیم کا ٹھیکہ ملا ہے ٗ عبد الرزاق دائود کو وزارت لینی ہی نہیں چاہیے تھی ٗ اب استعفیٰ کافی نہیں ٗ ملک میں دو قوانین چل رہے ہیں ٗ مراد علی شاہ منتخب وزیر اعلیٰ ہیں ان سے کیسے استعفیٰ مانگا جا سکتا ہے؟

سلسلہ رکنا چاہیے ورنہ سب سیاست دان جیل میں ہونگے ٗ شاہد خاقان عباسی کیخلاف شکایت آئی ہے ٗیہ کون محب وطن پاکستانی ہیں جو گمنام درخواستین دیتے ہیں ٗایسے لوگوں کا پتہ لگنا چاہیے ٗہم نے تو بھگت لیا ٗاگر تحریک انصاف نے نیب قانون میں ترمیم نہ کی تو بھگتے گی ٗجمہوریت کو پروان چٍڑھایا جائے ٗگھیرا نہ ڈالا جائے ٗشیخ رشید کے الزامات بے بنیاد ہیں ٗ شیخ رشید کو کام کر ناآتا نہیں صرف باتیں کرتے ہیں ۔ جمعرات کویہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان میں ڈیمز کی اشد ضرورت ہے ٗ(ن) لیگ اس کی مخالفت نہیں کر رہی ہے ۔ انہو ںنے کہاکہ مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ دینے کا عمل ہمارے دور میں شروع ہوا۔ انہوںنے کہاکہ ڈیسکون کو ٹھیکہ ملا ہے تو عبد الرزاق دائود کو وزارت لینی ہی نہیں چاہیے تھی ٗان کا استعفیٰ کافی نہیں ہے ٗ ٗڈیسکون پیچھے ہٹے یا رزاق دائود ود ڈرا کریں۔انہوںنے کہاکہ ہم بھائیوں پر بھی بے بنیاد الزامات لگائے گئے ٗمحمد نوازشریف کو ایسے ہی الزامات پر جیل ڈال دیا گیا۔انہوںنے کہاکہ اس ملک میں دو قوانین چل رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے وزراء پر بھی الزامات ہیں کس نے استعفیٰ دیا؟ مراد علی شاہ منتخب وزیر اعلیٰ ہیں ان سے کیسے استعفیٰ مانگا جا سکتا ہے؟ یہ سلسلہ رکنا چاہیے ورنہ سب سیاست دان جیل میں ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ نیب کالا قانون ہے ٗاب شاہد خاقان عباسی کے خلاف شکایت

آئی ہے ٗیہ کون محب وطن پاکستانی ہیں جو گمنام درخواستین دیتے ہیں ٗایسے لوگوں کا پتہ لگنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ شیخ رشید کے ریلوے کے حوالے سے مجھ پر الزامات بے بنیاد ہیں ٗ22 کروڑ روپے میں کون سا انجن ملتا ہے جو شیخ رشید کہتا ہے ٗشیخ رشید کو خود کام کرنا آتا نہیں ہے صرف باتین کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ احتساب کے قانون میں ترمیم ناگزیز ہے ٗنوے دن کا ریمانڈ ختم کیا جائے ۔

انہوں نے کہاکہ تین ماہ میں نیب ریفرنس دائر کرکے مزید ضمنی ریفرنس دائر کر دیتا ہے ٗیہ ختم ہونا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ گھوسٹ درخواست دینے کا سلسلہ روکا جائے ٗہم نے تو بھگت لیا ٗاگر تحریک انصاف نے ترمیم نہ کی تو بھگتے گی ۔ انہوںنے کہا کہ اگر سیاست دانوں نے دست و گریبان ہونے کا سلسلہ بند نہ کیا تو پھر کچھ نہیں بچنا۔انہوںنے کہاکہ اداروں سے بات کرنا پڑے گی قومی ایجنڈا بنانا پڑے گا ۔

سعد رفیق نے کہاکہ پاکستان کو شدید خطرات کا سامنا ہے ان کا مل کر مقابلہ کرنا ہے ٗجس کا جو کام ہے وہ کرتا نہیں ٗہر کوئی مقناطیس لگا کر طاقت کھینچنا چاہتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ میں تو جہانگیر ترین کو نا اہل کیے جانے پر خوش نہیں تھا ۔انہوںنے کہاکہ قومی سلامتی حکومت کے پانچ سال پورے کرنے سے زیادہ اہم ہے ٗجمہوریت کو پروان چٍڑھایا جائے ٗگھیرا نہ ڈالا جائے۔انہوںنے کہاکہ سیاست سے جبر ختم کیا جائے ٗسیاسی جماعتوں میں جمہوریت لائی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ اس حکومت کے جو طور طریقے ہیں اس میں تو دوسال بھی پورے کرتے نظر نہیں آتی

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…