اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والوں کی فہرست جاری وفاقی وزرااور حکمران جماعت کے اراکین سمیت کون کونسے بڑے سیاستدان بھی شامل نکلے؟نام سامنے آگئے

1  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن نیاثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے688 ارکان پارلیمنٹ کو حتمی نوٹس جاری کر دیئے،15جنوری تک اثاثوں کی تفصیل جمع نہ کروانے پر رکنیت معطل کردی جائے گی،تفصیلات جمع نہ کرانے والوں میں شاہد خاقان عباسی،خورشید شاہ،غلام سرور،اختر مینگل اور شہریار آفریدی بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے 43،قومی اسمبلی

کے 187ارکان نے تاحال اثاثوں کی تفصیل جمع نہیں کروائی،پنجاب اسمبلی کے 258،سندھ اسمبلی کے 86ارکان نے اثاثوں کی تفصیل جمع نہیں کروائی،خیبرپختونخوا اسمبلی کے 80،بلوچستان اسمبلی کے 34ارکان نے اثاثوں کی تفصیل جمع نہیں کروائی،تفصیل جمع نہ کروانے والے 688ارکان کی رکنیت 16جنوری کو معطل کردی جائے گی، تفصیلات جمع نہ کرانے والوں میں نورالحق قادری،شہریار آفریدی،نورعالم،مرتضی جاوید عباسی،زبیدہ جلال،اخترمینگل،نجیب ہارون،عبدالقادر پٹیل بھی شامل ہیں،جبکہ حنا ربانی کھر،ملک عامر ڈوگر،طارق بشیر چیمہ،احسن اقبال نے بھی اثاثوں کی تفصیل جمع نہیں کروائی،راجا پرویز اشرف،غلام سرور،طاہر صادق،خرم دستگیر،حسین الہی نے بھی تفصیل جمع نہیں کروائی،خورشید شاہ،ایاز شاہ شیرازی،نوید قمر،یوسف تالپور نے بھی تفصیلات جمع نہیں کروائیں,شاہد خاقان عباسی، شفقت محمود نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کروائی۔واضح رہے کہ لیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات اور فنڈز کی تفصیلات جمع نہ کرنے پر تیس سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات روک دیئے ہیں اور یہ سیاسی جماعتیں ضمنی انتخابات ،ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گی اور نہ ہی آئندہ انتخابات میں سیاسی جماعتوںکو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ان 30 سیاسی جماعتوں کی تفصیلات صوبائی الیکشن کمیشن کو بھی ارسال کردی ہے ۔خیبر پختونخوا میں 23 دسمبر کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں یہ سیاسی جماعتیں حصہ نہیں لے سکیں گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…