راولپنڈی، ایف آئی اے کا عام شہریوں کیخلاف شکنجہ سخت جبکہ سرکاری اہلکاروں کی خلاف تحقیقات میں نرمی ،مختلف نوعیت کی 1200کے قریب تحقیقات سرد خانے کی نذر 

30  دسمبر‬‮  2018

راولپنڈی(آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ادارہ( ایف آئی اے) میں سرکاری افسران کے خلاف محکمانہ فنڈ زمیں خورد برد ،مالی بے ضابطگیوں، اختیارات سے تجاوزاوربدعنوانیوں سمیت مختلف نوعیت کی 1200کے قریب تحقیقات سرد خانے کی نذر ہو نے سے سال بھر میں صرف 454پر مقدمات کا اندراج کیا جا سکا ایف آئی اے حکام کی مبینہ ملی بھگت سے سال2018 کے دوران سرکاری افسران کے خلاف 180سے زائدانکوائریوں میں سے صرف 27پر تحقیقات مکمل ہو سکیں

اسی طرح وفاقی حکومت کے ماتحت کارپوریشنوں اور بینک افسران کے خلاف بھی 370 انکوائریوں میں سے صرف 50پر مقدمات کا اندراج کیا جا سکا جبکہ عام شہریوں کے خلاف 850 تحقیقات میں سے 500پر مقدمات درج کر لئے گئے ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن ونگ نے رواں سال میں گریڈ17تا22کے افسران کے خلاف جاری55انکوائریوں میں سے7کے خلاف مقدمہ درج کیا ،گریڈ 1تا16کے افسران کے خلاف جاری 69انکوائریوں میں سے 10کے خلاف مقدمات درج کئے ، بینک اور کارپوریشن افسران کے خلاف صرف1مقدمہ درج کیا جا سکا جبکہ عام شہریوں کے خلاف جاری89 انکوائریوں میں سے21مکمل کر کے مقدمات کا اندراج کیا گیا اسی طرح اکنامک کرائم ونگ نے گریڈ17تا22کے افسران کے خلاف جاری9انکوائریوں میں سے5کے خلاف مقدمات درج کئے گریڈ 1تا16کے افسران کے خلاف جاری7انکوائریوں میں سے 5کے خلاف مقدمہ درج ہوا بینک اور کارپوریشن افسران کے خلاف 38انکوئریوں میں سے صرف 6مکمل ہو سکیں جبکہ عام شہریوں کے خلاف جاری89 انکوائریوں میں سے29مکمل کر کے مقدمے درج کئے گئے انسداد انسانی سمگلنگ ونگ نے سال بھر میں 969انکوائریاں مکمل کر کے 428مقدمات درج کر لئے ہیں ۔  وفاقی تحقیقاتی ادارہ( ایف آئی اے) میں سرکاری افسران کے خلاف محکمانہ فنڈ زمیں خورد برد ،مالی بے ضابطگیوں، اختیارات سے تجاوزاوربدعنوانیوں سمیت مختلف نوعیت کی 1200کے قریب تحقیقات سرد خانے کی نذر ہو نے سے سال بھر میں صرف 454پر مقدمات کا اندراج کیا جا سکا

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…