سیاسی شطرنج کی بساط بچھ گئی، سندھ میں فارورڈ بلاک کی خبروں پر پیپلز پارٹی کا نہلے پہ دہلہ، 4 ووٹوں پر کھڑی تحریک انصاف کی وفاق میں حکومت گرانے کا اعلان کر دیا گیا

30  دسمبر‬‮  2018

کراچی(آئی این پی ) مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پانچ مہینوں کے دوران حکومتی کارکردگی نے ثابت کردیا کہ تحریک انصاف تباہی کا نام ہے، باتیں بہت کرلیں یہ تھوڑا کام کرلیں ورنہ لوگ انہیں جوتے ماریں گے،پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک کی باتیں غلط ہیں، ایسی باتیں کرنے والے سوچیں وفاق میں ان کی حکومت صرف 4 ایم این ایز پر ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک کی باتیں دس گیارہ سال سے چل رہی ہیں لیکن وقت نے ثابت کیا کوئی ایم پی اے پیپلز پارٹی کی قیادت کو چھوڑ کر نہیں گیا۔مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت ہماری رہے گی، فارورڈ بلاک کی باتیں بالکل غلط ہیں، ایسی باتیں کرنے والے سوچیں وفاق میں ان کی حکومت صرف 4 ایم این ایز پر ہے اور اگر یہ چار ایم این ایز ادھر ادھر ہوجائیں تو ان کا وزیراعظم بچ نہیں پائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نادان دوستوں کو شہید بھٹو کے آئین کو پڑھنا چاہیے، یہ ایک بار آئین پڑھ لیں تو غیر آئینی فرمائشیں نہیں کر پائیں گے۔مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف یہ کارروائی پہلی بار نہیں ہورہی، ہمارا ماضی ایسی کارروائیوں سے بھرا پڑا ہے، ہم ان کی کارروائیوں سے ڈر کر بھاگے نہیں اور ہر کیس میں ہماری لیڈر شپ کو باعزت بری کیا گیا۔مرتضی وہاب نے کہا کہ جیالوں کے نام انکوائری کی بنیاد پر ای سی ایل میں ہیں تو وزیراعظم کے خلاف بھی انکوائری چل رہی ہے، ان کا نام بھی ای سی ایل پر ڈالا جائے، وزیراعلی خیبرپختونخوا اور وزیردفاع کو بھی نیب انکوائریوں کا سامنا ہے۔مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، جو مثال وہ دوسروں کے لیے کہہ رہے ہیں اسے اپنے لیے بھی استعمال کرنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…