ایک لاکھ ملازمتیں ،قطر میں نوکری کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے شاندار خوشخبری آگئی

28  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قطر نے پاکستانیوں کو ویزا کے حصول کی بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد میں ویزا سہولت سینٹر کا افتتاح کردیا،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ دوحا نے پاکستانی ملازمین کے لیے ایک لاکھ ملازمتوں کا وعدہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ضروری کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قطر

نے پاکستانیوں کو ویزا کے حصول کی بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد میں ویزا سہولت سینٹر کا افتتاح کردیا، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری اور پاکستان میں تعینات قطری سفیر سقر بن ملک نے ویزا سہولت سینٹر کا افتتاح کیا۔پاکستان اب دنیا کے ان 8 ممالک میں شامل ہوگیا ہے جہاں قطر نے ویزا کی فوری اجرا کا سہولت سینٹر قائم کیا ہے۔زلفی بخاری نے تقریب کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوحا نے پاکستانی ملازمین کے لیے ایک لاکھ ملازمتوں کا وعدہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ضروری کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سعودی عرب سے واپس آنے والے ہنرمند پاکستانیوں کو قطر بھیجنے کے لیے بھی مذاکرات کررہی ہے۔اس موقع پر پاکستان میں تعینات قطری سفیر نے کہا کہ ماضی میں ویزا کا عمل قطری حکومت کنٹرول کرتی تھی لیکن اب درخواست گزار اسلام آباد میں قائم سینٹر میں ویزا کی درخواست دے کر باآسانی ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔اس موقع پر پاکستان میں تعینات قطری سفیر نے کہا کہ ماضی میں ویزا کا عمل قطری حکومت کنٹرول کرتی تھی لیکن اب درخواست گزار اسلام آباد میں قائم سینٹر میں ویزا کی درخواست دے کر باآسانی ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔اس سے قبل نومبر میں قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن ال تھانی نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران شاہ محمود قریشی کو پاکستان کی ہنر مند افرادی قوت کے لیے ایک لاکھ ملازمتیں دینے کی پیشکش کی تھی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…