وہی ہوا جس کا خدشہ تھا،تحریک انصاف کو وزیراعلیٰ سندھ سے استعفیٰ طلب کرنا مہنگا پڑ گیا، جواب میں پیپلزپارٹی نے کیااعلان کر دیا؟ حیران کن صورتحال

28  دسمبر‬‮  2018

کراچی(نیوز ڈیسک ) سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ اگر انکوائری کی بنیاد پر استعفے کا مطالبہ کیا جارہا ہے تو تحریک انصاف اپنے وزیراعظم سمیت دیگر لوگوں سے بھی استعفی لے،ہم اپنے شواہد پیش کرکے اپنی بے گناہی ثابت کریں گے، ہم آئینی و قانون راستہ اختیار کریں گے، ای سی ایل کا قانون اس وقت لاتے ہیں جب کوئی شخص بھاگنے کی کوشش کررہا ہو،

ہماری قیادت نے ماضی میں بھی مقدمات کا سامنا کیا اور اب بھی کریں گے ہم بھاگنے والے نہیں۔تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعلی سندھ کے مطالبے پر اپنے ردعمل میں مرتضی وہاب نے کہا کہ کل بلاول بھٹو نے جے آئی ٹی کی فائنڈنگز کو سفید جھوٹ قرار دیا، ہم اپنے شواہد پیش کرکے اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ سیاسی انتقام کے لیے جے آئی ٹی کی فائنڈنگز سامنے لائی گئیں، اسے عدالت سے مسترد کرائیں گے۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے، انکوائری کی بنیاد پر استعفی دینا ہے تو وزیراعظم، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیراعلی کے پی محمود خان اور پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان کے خلاف بھی نیب میں تحقیقات چل رہی ہے اس لیے تحریک انصاف میں بھی اتنی اخلاقی جرات ہونی چاہیے کہ اپنی جماعت سے بھی استعفے کا مطالبہ کریں۔مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ ہم آئینی و قانون راستہ اختیار کریں گے، ای سی ایل کا قانون اس وقت لاتے ہیں جب کوئی شخص بھاگنے کی کوشش کررہا ہو لیکن جو شخص حکومت میں شامل ہو اور صوبے کا وزیراعلی ہو تو ایسے شخص کو ای سی ایل میں ڈالنا بدنیتی ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے عدالت فیصلہ کرے، جرم ثابت ہوجائے تب ایسی کارروائی کریں تو بہتر ہوگا، ہماری قیادت نے ماضی میں بھی مقدمات کا سامنا کیا اور اب بھی کریں گے ہم بھاگنے والے نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…