مر اد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں! پی ٹی آئی نے وزیر اعلی سندھ سے استعفیٰ طلب کرلیا

28  دسمبر‬‮  2018

کراچی(آئی ا ین پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سے استعفیٰ مانگتے ہوئے کہا ہے کہ مر اد علی شاہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے، سندھ حکومت نے اربوں روپے کی کرپشن کی،جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد سندھ حکومت کے پاس جواز نہیں،تحریک انصاف کے کسی عہدیدار پر کرپشن ہو اسے بے نقاب کریں گے، سندھ میں 10 سال سے غریب عوام پر تیر برسائے گئے،

آصف زرداری، بلاول بھٹو اور فریال تالپور سامنے آچکے ہیں، وائٹ کالر چور وزیر اعلی سے استعفی لیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، ان کا نام جعلی بینک اکا ئو نٹس کیس میں بھی ہے۔ مراد علی شاہ نے بطور وزیر اعلی سہولت کاری کی ہے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ تحریک انصاف سندھ میں حکومت بنانے جا رہی ہے، پیپلز پارٹی کے 5 سال کا انتظار نہیں کریں گے، ہم حکومت بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے اربوں روپے کی کرپشن کی۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد سندھ حکومت کے پاس جواز نہیں۔ سندھ حکومت خاموش رہی ان کا کام صرف کرپشن تھا، ثابت ہو چکا ہے ان کے دور میں یہ سب ہوا ہے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ تحریک انصاف نے ایک سال پہلے تحریک التوا جمع کروائی تھی، تحریک انصاف سندھ میں حکومت بنانے جا رہی ہے۔ جے آئی ٹی میں جن کے نام آئے ان کے خلاف الیکشن کمیشن جائیں گے۔تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ علیمہ خان آج تک کسی سرکاری عہدے پر نہیں رہی ہیں، تحریک انصاف کے کسی عہدیدار پر کرپشن ہو اسے بے نقاب کریں گے۔ فریال تالپور کے نام پر زمینیں بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں 10 سال سے غریب عوام پر تیر برسائے گئے، آصف زرداری، بلاول بھٹو اور فریال تالپور سامنے آچکے ہیں۔ جن کے نام ای سی ایل میں ہیں ان کے اکانٹ سیل ہونے چاہئیں۔ وائٹ کالر چور وزیر اعلی سے استعفی لیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…