عیسائیت میں بھی شراب ممنوع ہےپھر اسلام کے نام پر بننے والے ملک پاکستان میں عیسائیوں کوفروخت کے لائسنس کیوں دئیے جاتے ہیں؟ پاکستان کی بڑی عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا

27  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آبادہائی کورٹ نے مذہب کے نام پر شراب کی فروخت کے خلاف کیس میں وفاق سے جواب طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزارت قانون، مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے سیکرٹریز جواب جمع کرائیں۔ پاکستان یونائٹیڈ کرسچین موومنٹ اور سنٹر فار رول آف لاء نے درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا کہ عیسائی مذہب میں شراب ممنوع ہے اس لیے اس کی فروخت پر پابندی لگائی جائے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ آئین غیر مسلم ہونے کی بنا پر شراب کے لائسنس کی اجازت دیتا ہے اور آئین کا آرٹیکل 36 ایچ عیسائی مذہب کی تعلیمات کی نفی ہے، عیسائی مذہب کے مختلف مکاتب فکر کے اسکالرز اس معاملے میں عدالتی معاونت کریں گے۔درخواست گزاروں نے عیسائیت کے نام پر شراب بیچنے کے 340 لائسنس ہولڈرز کی فہرست عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ عیسائی مذہب کے نام پر شراب کی فروخت پر پابندی لگائی جائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…