کوٹ لکھپت جیل کا سپرنٹنڈنٹ نواز شریف کے سامنے بچھ گیا جیسے ہی سابق وزیراعظم جیل پہنچے تو فوراََ کیا چیز پیش کر دی؟

27  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کی کوٹ لکھپت جیل منتقلی، جیل سپرنٹنڈنٹ اعجاز اصغر سابق وزیراعظم کے آگے بچھ گیا، کمرے میں خود شوگر فری کافی بنا کر پیش کی، اپنے آفس میں بٹھا کر ہی رجسٹر پر انگوٹھا اور دستخط کروائے ، خود بیرک میں چھوڑنے آئے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی کوٹ لکھپت جیل آمد کے موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ کا سابق وزیراعظم سے

امتیازی سلوک سامنے آیا ہے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ اعجاز اصغر سابق وزیراعظم کے سامنے بچھ گیا، دیگر قیدیوں کی طرح نواز شریف کیساتھ برتائو رکھنے کے بجائے بھرپور پروٹوکول کا مظاہرہ کیا۔ گزشتہ روز جب سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز اپنے والد سے ملاقات کیلئے جیل تشریف لائیں تو اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ اعجاز اصغر نے سابق وزیراعظم کو اپنے دفتر میں بلوا کر ان کی مریم نواز سے ملاقات کروائی جبکہ نواز شریف جب کوٹ لکھپت جیل منتقل کئے گئے تو اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل نے انہیں خود رسیو کیا اور اپنے دفتر میں بٹھا کر رجسٹر منگوا کر نواز شریف کے دستخط اور انگوٹھا لگوایا۔ اس دوران جیل سپرنٹنڈنٹ نے خود اپنے ہاتھ سے شوگر فری گرم گرم کافی بنا کر سابق وزیراعظم کو پیش کی اور بعدازاں بیرک تک بھی چھوڑنے ساتھ گئے اور انہیں نیا کمبل اور چارپائی دی گئی۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ملاقات کا پہلا دن ہے اور پہلے دن ان کی والدہ بیگم شمیم اختر اور صاحبزادی مریم نواز ملاقات کیلئے پہنچ گئی ہیں ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کا وقت جمعرات کے روز صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک کا رکھا گیا ہے۔ ان سے آج گھر کے دیگر افراد اور پارٹی رہنما بھی ملاقات کرینگے۔ بق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال،سینیٹر رانا مقبول

اور جاوید لطیف بھی ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف سے ملاقات کے لیے آنے والوں کو نواز شریف سے پوچھ کر ہی ملاقات کی اجازت دی جائے گی اور ملاقات جیل کے بی شیڈ میں کروائی جائے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ان سے ملاقات کی تھی ، وہ اپنے والد کیلئے گھر سےان کی ضرورت کا سامان اور کھانا ساتھ لائی تھیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ دو اور خواتین بھی تھیں۔ باپ بیٹی کے درمیان ملاقات جیل حکام کی نگرانی میں کروائی گئی تھی۔واضح رہے کہ نواز شریف کو دیگر جیل قیدیوں کی طرح قیدی نمبر 4470 الاٹ کیا گیاہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…