زرداری اور فریال کی ممکنہ گرفتاری، صنم بھٹو پارٹی نہیں بلکہ کونسی ذمہ داری سنبھالیں گی، بلاول کو کونسااہم ٹاسک سونپ دیا گیا

24  دسمبر‬‮  2018

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت نے سندھ حکومت کو حکومتی محاذ پر سرگرم ہونے کا ٹاسک دے دیا،صوبائی وزراء اور اہم رہنمائوں کو متحرک رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت نے صوبائی وزراء، اہم رہنمائوں کو متحرک ہونے اور رابطہ مہم تیز کرنے کا ہدف دیا ہے، پارٹی قیادت کے خلاف کیسز اور نئے الزامات سے متعلق بھی حکمت عملی مرتب کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ متوقع صورت حال کے پیش نظر

جیالوں نے سیاسی باگ ڈور سنبھالنے کی حکمت عملی طے کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں، جبکہ صنم بھٹو بھٹوخاندان اور بینظیربھٹو کے بچوں کی دیکھ بھال کریں گی۔بلاول بھٹو پارلیمانی، سیاسی اور پارٹی محاذ سنبھالیں گے، سندھ کابینہ ارکان وفاق کے ساتھ زیرالتوا امور کو عوام کے سامنے لائیں گے۔ذرائع نے بتایاکہ گذشتہ روز بلاول بھٹو سے دن بھر پارٹی کے اہم رہنمائوں کی ملاقات ومشاورت کی، بلاول بھٹو سے سندھ حکومت کے اہم وزرا نے بھی طویل ملاقاتیں کیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…