زلفی بخاری نے نیب کی تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے ہی اپنے بارے میں کیس کے فیصلے کی پیش گوئی کردی

23  دسمبر‬‮  2018

لندن(این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ نیب میں میرے خلاف انکوائری بہت جلد ختم ہو جائے گی۔زلفی بخاری کا پاکستان پریس کلب یوکے انٹرنیشنل کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ نیب قوانین میں تبدیلیوں اور تمام اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

لاہور کے کیمپ جیل میں دوران حراست انتقال کرنے والے سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے سی ای او میاں جاوید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پروفیسر کی ہتھکڑیاں لگے ہلاکت افسوسناک واقعہ ہے۔اپنے خلاف نیب میں انکوائری سے متعلق زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ بہت جلد نیب میں میری انکوائری ختم ہو جائے گی۔اوور سیز پاکستانیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل وزیراعظم کے ایجنڈے میں سرفہرست ہیں۔زلفی بخاری نے کہا کہ صرف پی ٹی آئی کا نہیں، سارے اوور سیز پاکستانیوں کا وزیر ہوں، وزیراعظم بھی تمام اوور سیز پاکستانیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ دوہری شہریت والوں کے مسائل کے حل کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ موبائل فون کیلئے اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات درست ہیں، موبائل رجسٹریشن کے لیے ایئرپورٹ پر قطاریں لگنے کا نوٹس لیا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز نے کہا کہ رجسٹریشن کا عمل آسان کر رہے ہیں، ذاتی استعمال کے موبائل فونز پر ٹیکس نہیں ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ نیب میں میرے خلاف انکوائری بہت جلد ختم ہو جائے گی۔ زلفی بخاری نے کہا  کہ   نیب قوانین میں تبدیلیوں اور تمام اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…