اس سال حجاج سے کتنا کرایہ وصول کیا جائے گا؟ وزارت مذہبی امور نےحج کرائے کااعلان کردیا

20  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزارت مذہبی امور نے حج 2019 کیلئے ایئر لائینز کے کرائے مقرر کر دیئے، ملک بھر سے عازمین کو 2 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے، کرایہ 95 ہزار سے ایک لاکھ پانچ ہزار روپے ہوگا، حج آپریشن کرنے والی تین ایئرلائینز کو حکم نامہ موصول ہوگیا۔ جمعرات کوآئندہ سال حج پر جانے والوں کیلئے وزارت مذہبی امور کی جانب سے کرائے کا اعلان کر دیا گیا۔ حج 2019 کے لیے ملک بھر کو دو زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ نارتھ زون میں لاہور، پشاور، فیصل آباد،

اسلام آباد، سیالکوٹ، رحیم یار خان، ملتان شامل ہیں۔ جن کے دو طرفہ جہاز کا کرایہ ایک لاکھ 5 ہزار 674 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ ساوتھ زون میں کراچی، سکھر اور کوئٹہ کو شامل کیا گیا ہے۔ساوتھ زون والے عازمین کے ٹکٹ کی قیمت 95 ہزار 448 روپے مقرر کی گئی ہے، کرائے سے متعلق پی آئی اے سمیت تین ایئر لائینز کو حکم نامہ موصول ہو گیا ہے۔ اس بارکوئٹہ سے عازمین براہ راست اپنے ہی شہر سے حجاز مقدس جائیں گے، اس سے قبل کوئٹہ والوں کو پہلے کراچی آنا پڑتا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…