ہمارے اراکین اسمبلی کے خلاف مساجد میں اعلانات اور پولیس کے ذریعے ہینڈ آئوٹ کی تقسیم کئے جا رہے ہیں، یہ کام کون کر رہا ہے،ن لیگ نے کسے موردِ الزام ٹھہرا دیا؟ حیران کن انکشافات

19  دسمبر‬‮  2018

لاہور ( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے126روز تک ملکی نظام کو جام کرنے اور قومی اداروں اور پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں کے خلاف بھی جے آئی ٹی بنائی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے

گذشتہ روزپارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی دن رات خدمت کرنے والے اورقوم کو گھٹا ٹوپ اندھیروں سے نکالنے اور ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنے والوں کے خلاف تو نت نئے مقدمات بنائے جا رہے ہیں،ایک غریب کا کمرہ تو تجاوزات کی مدمیں لا کر گرا دیا جاتا ہے لیکن بنی گالہ کو نہیں گرایاجاتا،نہ ہی علیمہ خان اور وزراء کے خلاف کوئی جے آئی ٹی بنائی جاتی ہے،ایک وقت آئے گا ،لیگی قیادت کے خلاف حکمران کچھ ثابت نہیں کر سکیں گے ،اور عدالت انہیں بے گناہ قراردے گی تب حکمران کہاں کھڑے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حکمران انتقامی سیاست میں اندھے ہو چکے ہیں ،مساجد میں اعلان اور حلقے میں ہینڈ آؤٹ بھی تقسیم کئے جارہے ہیں ایک وقت آئے گا ،لیگی قیادت کے خلاف حکمران کچھ ثابت نہیں کر سکیں گے ،اور عدالت انہیں بے گناہ قراردے گی تب حکمران کہاں کھڑے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حکمران انتقامی سیاست میں اندھے ہو چکے ہیں ،مساجد میں اعلان اور حلقے میں ہینڈ آؤٹ بھی تقسیم کئے جارہے ہیںکہ اگر ن لیگ کے کسی پارلمنٹیرین یا عہدیدار کے خلاف کوئی شکایت ہے تو وہ پولیس کو بتائے ۔ حکومت کی ایما پر لیگی قیادت اور ان کے خاندان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤںکو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اس وقت صرف مسلم لیگ (ن) انتقام کے نشانے پر ہے، مفروضوں پر کیس بنائے جا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…