میں بے بس باپ ہوں جو اپنی بیٹی کی کچھ مدد نہیں کر سکتا ٗبیٹی کو نشانہ بنایا گیا، یہ کیسا نیا پاکستان ہے ۔۔! حنیف عباسی کے صبر کاپیمانہ لبریز ،کھری کھری سنادیں

18  دسمبر‬‮  2018

راولپنڈی(این این آئی)جیل میں اسیر مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وہ اس وقت بے بس باپ ہیں جو اپنی بیٹی کی کچھ مدد نہیں کرسکتے۔صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت اور ایم ایس بے نظیر ہسپتال کی گفتگو وائرل ہونے کے معاملے پر جیل میں اسیر مسلم لیگ (ن )کے سابق ایم این اے حنیف عباسی نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں اسیر ہونے کے باوجود سیاسی مخالفت پر بیٹی کو نشانہ بنایا گیا، یہ کیسا نیا پاکستان ہے جس میں یہ سلوک روا رکھا جارہا ہے۔لیگی رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ

دنیا میں ایسی بیٹیاں بھی ہیں جن کے سروں پر باپ کا سایہ نہیں، میں اس وقت بے بس باپ ہوں جو اپنی بیٹی کی کچھ مدد نہیں کرسکتا، اپنا اور اپنی بیٹی کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد کرتا ہوں، بیٹی نے چار سال قبل گریجویشن مکمل کی اور اب استعفیٰ دے چکی ہیں لہذا وہ کسی انکوائری کمیٹی میں پیش نہیں ہوگی۔حنیف عباسی نے کہا کہ اللہ تعالی ایم ایس صاحب کو بیٹیوں کے سر پر سلامت رکھے، ایم ایس ڈاکٹر طارق نیازی خود چار بیٹیوں کے باپ ہیں، بیٹیوں والے بیٹیوں کی عزت کرتے ہیں، شہر کی خدمت عوام کے لیے کی جس کے ثبوت بڑے ہسپتال ہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…