نیب اپنے کام تو کر تا نہیں ٗ کیا ضروری ہے کہ ہر کام میں ٹانگ بھی اڑائے ٗ سپریم کور ٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

17  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے فاضل جج نے ایک کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ قومی احتساب بیورو (نیب) اپنے کام تو کرتا نہیں، کیا ضروری ہے کہ ہر کام میں ٹانگ بھی اڑائے۔جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پان اسمگلنگ کیس کے ملزم محمد فیاض کی ضمانت منظوری کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ اسپیشل پراسیکوٹر نیب عمران الحق نے بتایا کہ ملزم نے دوسرے ملک سے پان کے پتے منگوا کر کم ٹیکس ادا کیا اور یہ رقم 5 لاکھ 2 ہزار 47 روپے بنتی ہے۔

جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ تو یہ نیب کا کیس کیسے بن گیا، نیب والے کیوں ایسے کام کرتے ہیں جو ان کے نہیں، یہ ادارہ اپنے کام تو کرتا نہیں، کیا لازمی ہے کہ ہر کام میں ٹانگ بھی اڑائے گا۔جسٹس یحییٰ آ فریدی نے کہا کہ پانچ لاکھ ٹیکس کا کیس نیب کے دائرے میں کیسے آسکتا ہے؟۔ اسپیشل پراسیکوٹر نیب عمران الحق نے کہا کہ اسی نوعیت کے دیگر کیسز بھی عدالت میں زیر التوا ہیں۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ پھر اس مقدمے کو دیگر کیسز کے ساتھ سنیں گے اور تمام مقدمات کی سماعت 19 دسمبر کو کریں گے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…