حضرات!ایک ضروری اعلان سماعت فرمائیں۔۔!! زمینوں پر قبضے میں ملوث لیگی رہنما کیخلاف مساجد میں اعلانات پنجاب پولیس کی جانب سے عوام کو کیا پیغام دیا گیا ہے؟ویڈیو وائرل ہو گئی

17  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے کارروائی کے عندیہ کے بعد پنجاب پولیس کی جانب سے لیگی اراکین اسمبلی ملک افضل کھوکھر ، ملک سیف الملوک کھوکھر اور ملک شفیع کھوکھر کے خلاف مساجد میں اعلانات، عوام الناس کو کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں ایس پی صدر دفترمیں قائم ہیلپ ڈیسک برائے متاثرہ قبضہ گروپ سے

رابطہ کرنے کی ہدایت، پولیس کے مساجد میں اعلانات کی ویڈیو سوشل میـڈیا پر وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پنجاب پولیس لاہور کا ایک اہلکار ایک مسجد میں لیگی ایم این اے ملک افضل کھوکھر ، ملک سیف الملوک کھرکھر اور ملک شفیع کھوکھر کے خلاف اعلان کر رہا ہے۔ اس اعلان میں پولیس اہلکار کہہ رہا ہے کہ حضرات! پنجاب پولیس کی طرف سے ایک ضروری اعلان سنیں، سی سی پی او صاحب اور آئی آئی جی لاہور کی جانب سے اعلان کیا جاتا ہے کہ ملک افضل کھوکھر، ملک سیف الملوک کھوکھر اور ملک شفیع کھوکھر نے کسی کی زمین پر قبضہ کررکھا ہے یا کسی قسم کا کوئی تنازعہ ہے یا کسی کے ساتھ کسی قسم کا کوئی لین دین ہے تو ان کے خلاف ایس پی صدر دفتر ہیلپ ڈیسک برائے متاثرین قبضہ گروپ سے رابطہ کریں۔پنجاب پولیس کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل چیف جسٹس آف پاکستان نے ملک افضل کھوکھر اور ملک سیف الملوک کھوکھر کو ایل ڈی اے سٹی کیس میں فوری طور پر عدالت طلب کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے کھوکھر برادران کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا حکم دیا تھا اور پولیس اور ایل ڈی اے کو کھوکھر برادران کے ناجائز قبضوں کے خلاف کھلی کچہری لگانے کا بھی حکم دیاتھا ،چیف جسٹس نے کھوکھر برادران کو

اپنے اور اہلخانہ کے نام تمام جائیداد کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر اور رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کو حکم دیاتھا کہ بہتر ہے جتنی بیوا ئو ں اور اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد پر قبضے کیے ہیں وہ ازخود چھوڑ دیں، ورنہ پھر میں نہیں چھوڑوں گا، سب جانتے ہیں میں جو کہتا ہوں

وہ کر کے بھی دکھاتا ہوں،کسی بھی بیوہ یا یتیم کی جائیداد پر قبضہ کرنے والے کو چھوڑ نہیں سکتے ہیں۔ ہفتہ کو سپریم کورٹ میں لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے)سٹی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔سپریم کورٹ نے کے حکم پر احد چیمہ، مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر اور رکن سندھ اسمبلی سیف الملوک کھوکھر

عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو ایل ڈی اے سٹی سے متعلق سفارشات پیش کرنے کا حکم دیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے احد چیمہ سے استفسار کیا کہ ساری بربادی کا ذمہ دار کون ہے ؟ پہلے اورنج لائن ٹرین کا بیڑا غرق کیا گیا اب ایل ڈی اے سٹی کو برباد کیا گیا۔ پیراگون سے کیا تعلق تھا جو ایل ڈی اے سٹی کا معاہدہ کیا۔چیف جسٹس نے احد چیمہ کو مخاطب کیا کہ

آپ حکومت کے منظور نظر تھے جب کہ ایل ڈی اے سٹی کا سارا کیس ہی بدنیتی پر مبنی ہے۔ آپ بھکی پاور پلانٹ میں تنخواہ وصول کرتے رہے ہیں؟ احد چیمہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بھکی پاور پلانٹ میں ان کی تنخواہ 14 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ میں ایسے کون سے سرخاب کے پر لگے گئے تھے جو ایک لاکھ روپے سے 14 لاکھ روپے تنخواہ کر دی گئی۔

آپ نے کیا سیاسی فائدے دیے جو آپ کو نوازا گیا ؟ اگر آپ اتنے ہی منظور نظر تھے تو وزیر اعلی آپ کو اپنی جیب سے نوازتا قومی خزانے سے نہیں۔ احد چیمہ نے مقف اختیار کیا کہ عدالتیں آزاد ہیں اور وہ عدالتوں کے سامنے پیش ہوں گے۔ایل دی اے سٹی میں شیئرہولڈرز رئیل اسٹیٹ نے عدالت کو زمین واپس کرنے کی یقین دہانی کرا دی جب کہ چیف جسٹس نے شیئر ہولڈر رئیل اسٹیٹس کو 29 دسمبر تک

پرپوزل لانے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ نے مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر اور رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی اور اہلخانہ کی جائیداد کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دے دیا۔جسٹس ثاقب نثار نے کھوکھر برادران کو حکم دیا کہ بہتر ہے جتنی بیوا ئو ں اور اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد پر قبضے کیے ہیں وہ ازخود چھوڑ دیں،

ورنہ پھر میں نہیں چھوڑوں گا۔سیف الملوک نے مقف اختیار کیا کہ ہم نے کسی کی جائیداد پر قبضہ نہیں کیا ہے۔چیف جسٹس نے ایل ڈی اے اور پولیس کو کھوکھر برادران سے ناجائز قبضہ فوری واگزار کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں میں جو کہتا ہوں وہ کر کے بھی دکھاتا ہوں۔ اپنی رکن صوبائی اسمبلی کی نشست کا رسک نہ لیں تو بہتر ہے۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہمارے پاس آپ کے

خلاف بیوا ئوں اور یتیموں کی بے شمار شکایات آ رہی ہیں اور ہم کسی بھی بیوہ یا یتیم کی جائیداد پر قبضہ کرنے والے کو چھوڑ نہیں سکتے ہیں۔ چیف جسٹس نے دوران سماعت اپنا موبائل نکال کر کھوکھر برادران کے خلاف شکایات کا انکشاف کرتے ہوئے استفسار کیا کہ یہ بتائیں پراپرٹی ڈیلر اشرف شاہ سے آپ کا کیا تعلق ہے ؟۔کھوکھر برادران نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وہ کسی اشرف شاہ نامی پراپرٹی ڈیلر کو نہیں جانتے ہیں۔عدالت نے پولیس اور ایل ڈی اے کو کھوکھر برادران کے ناجائز قبضوں کے خلاف کھلی کچہری لگانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…