کوٹ لکھپت جیل میں قید خادم رضوی کو دل کا دورہ ، ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل ،چیک اپ کے بعد ڈاکٹروں نے بڑا اعلان کردیا، اطلاع ملتے ہی کارکنوں کی کثیر تعداد بھی پہنچ گئی

  اتوار‬‮ 16 دسمبر‬‮ 2018  |  11:55

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سربراہ تحریک لبیک پاکستان علامہ خادم رضوی کو دل کا دورہ ،کوٹ لکھپت جیل سے مختصر وقت کیلئے جناح ہسپتال منتقل ،روزنامہ امت  کے مطابق علامہ خادم رضوی کو جیل میں اچانک طبیعت بگڑنے پرہسپتال پہنچایا گیا۔ڈاکٹرز نے نجی کمرے میں ان کا معائنہ کیا ۔ڈاکٹرز کی جانب سے ای سی جی و دیگر رپورٹس درست قرار دیئے جانےاور جان کو کوئی خطرہ نہ ہونے کی اطلاع پر علامہ خادم رضوی کو دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا۔علامہ خادم رضویکو دل کا دورہ پڑنے کے کچھ دیر بعدہی اطلاع ملنے پرتحریک لبیک پاکستان کےبیسیوں کارکن جناح

ہسپتال پہنچ گئے۔ علامہ خادم رضوی کی روانگی کے کچھ دیر بعد بعض ڈاکٹرز نے جمع ٹی ایل پی کارکنوں کو بتایا کہ علامہ خادم رضوی کی حالت خطرے سے باہر تھی، ای سی جی کرنے کے بعد انہیں واپس جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ تحریک لبیک کے ذرائع کے مطابق موقع پر موجود سیکورٹی حکام نے کسی کارکن کو پارٹی سربراہ سے ملنے کی اجازت نہیں دی اور نہ ہی ان کی صحت کے بارے میں بتایا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں