پاکستان ، چین اورافغانستان بڑے اقدام پرمتفق، کابل میں ہونے والے سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری

15  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی) کابل میں ہونے والے سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ، پاکستان ، چین اورافغانستان ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف بلا امتیاز کارروائی اور جڑ سے خاتمے پر متفق ہوگئے ۔ ہفتہ کو سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ۔ دفتر خارجہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے کابل میں ہونے والے سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات کی صدارت کی ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے شرکت کی ۔ تینوں ممالک ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف بلا امتیاز کارروائی اور جڑ سے خاتمے پر متفق کیا ۔ اعلامیہ کے مطابق سیکیورٹی اور انسداد دہشتگردی کے لئے سہ فریقی تعاون مستحکم کیا جائے گا ۔ منشیات اسمگلنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت کے نیٹ ورک کو توڑا جائے گا ۔ دہشتگردی کی مالی معاونت ، بھرتی اور تربیت کا خاتمہ کیا جائے گا ، انسداد دہشتگردی کے لئے استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا ۔ انٹرنیٹ سے دہشتگردی کے پھیلاؤ کی روک تھام اور انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جائے گا ۔ اعلامیہ میں اتفاق کیا گیا کہ تینوں ممالک اپنی سرزمین دہشتگردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دینگے ۔ تمام نکات پر مبنی جامع مفاہمتی یادداشت پر تینوں ممالک کے نمائندوں نے دستخط کیے اور عزم کا اظہار کیا کہ پاک افغان اور چین مشترکہ انداز میں سیاسی اعتماد قائم کریں گے ۔ افغان امنگوں کے مطابق افغانستان مفاہمتی عمل کی حمایت کی جائے گی ۔ پاکستان اور چین نے افغان صدر کے جامع امن منصوبے کو سراہا  کابل میں ہونے والے سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ، پاکستان ، چین اورافغانستان ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف بلا امتیاز کارروائی اور جڑ سے خاتمے پر متفق ہوگئے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…