جو کراچی کے باپ بنے ہوئے تھے ان کے تو۔۔ عابدشیرعلی ہر روز نشے میں دھت عمارتوںکے سامنے کھڑے ہوکر کیا کرتے ہیں؟فیصل واوڈاتپ گئے، سنگین الزامات عائد کر دئیے

15  دسمبر‬‮  2018

کراچی(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کاانکروچمنٹ آپریشن سے کوئی تعلق نہیں ، عدالتی حکم کی آڑمیں پی ٹی آئی ووٹرز کی املاک کونقصان پہنچایاگیا، ایسانہ ہومجھے خود بلڈوزر لیکر نکلنا پڑے، جو کراچی کے باپ بنے ہوئے تھے ان کی طرف املاک نہیں گری،املاک گراکرکہاجارہاہے یہ نئے پاکستان کی قیمت ہے،ہر روز نشے میں دھت ہوکر

ہرعمارت کے سامنے کھڑے ہو جاتے ہیں کہ یہ فیصل واوڈاکی ہے ، اپنے خیراتی فنڈسے عابدشیرعلی کاعلاج کرا ئو ں گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا عدالتی حکم کی آڑمیں پی ٹی آئی ووٹرزکی املاک کونقصان پہنچایاگیا، ایسانہ ہومجھے خودبلڈوزرلیکرنکلناپڑے۔عمران خان کی ڈانٹ ڈپٹ سر آنکھوں پر ملک کے دفاع کے لئے کچھ بھی اٹھانا پڑے یا چلاناپڑے مجھے شرم نہیں۔گیس بحران کے حوالے سے فیصل واوڈا نے کہا کہ سی این جی بحران کی ذمہ دارصوبائی حکومت ہے، اٹھارویں ترمیم کے بعدسی این جی صوبائی معاملہ ہے، ایسے بحرانوں کی وجہ سے ہی اٹھارویں ترمیم کیخلاف ہوں ، اٹھارویں ترمیم کے باعث ہاتھ باندھے ہوئے ہیں، جتنے اختیارات ہے ان کا استعمال کرتے ہوئے کام کر رہے ہیں۔وفاقی وزیرنے کہا کہ کوشش ہے اپنے لیڈر کے وژن کے مطابق عوام کی خدمت کریں، پڑھالکھاآدمی ہوں بہت کچھ چلاسکتاہوں، عمران خان کی ڈانٹ ڈپٹ سر آنکھوں پر ملک کے دفاع کے لئے کچھ بھی اٹھانا پڑے یا چلاناپڑے مجھے شرم نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہماری حکومت نہیں،جتناکرسکتے ہیں کریں گے، 62 دن میں62 سال کیمسائل کوایڈریس کیا، چیئرمین ناراضی میں بھی کوئی بات کہیں گیتواس کوپوراکروں گا۔فیصل واوڈا نے کہا پاکستان تحریک انصاف کاانکروچمنٹ آپریشن سے کوئی تعلق نہیں، عدالتی حکم کی آڑمیں پیسے کی

لین دین اورڈرا مے بازی ہورہی ہے، جو کراچی کے باپ بنے ہوئے تھے ان کی طرف املاک نہیں گری، املاک گراکرکہاجارہاہے یہ نئے پاکستان کی قیمت ہے۔وفاقی وزیر آبی وسائل نے عابد شیر علی کو پاگل قرار دیتے ہوئے کہا ہر روز نشے میں دھت ہوکر ہرعمارت کے سامنے کھڑے ہو جاتے ہیں کہ یہ فیصل واوڈاکی ہے ، اپنے خیراتی فنڈسے عابدشیرعلی کاعلاج کرا ئو ں گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…