پیرا گون ہائوسنگ سکینڈل، سعد رفیق کی اہلیہ کو بھی شامل تفتیش کرنیکا فیصلہ ۔۔علیم خان اور چوہدری برادران کا بھی نمبر لگ گیا، نیب کو اب صرف کس چیز کا انتظار ہے، دھماکہ خیز خبر نے ہلچل مچا دی

15  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب ان ایکشن، سعد رفیق کی اہلیہ کو بھی شامل تفتیش کرنے کا حکم، سعد رفیق کے خلاف ریلوے میں مہنگے داموں خریدے گئے انجنوں کی بھی تحقیقات شروع کر دی گئیں، علیم خان اورچوہدری برادران کے بیرون ملک کاروبار اور اثاثوں کی تفصیلات بیرون ممالک سے طلب کر لی گئیں۔گجرات پولیس سکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث 2سابق ڈی پی اوز کو

بیرون ملک سے واپس بلانے کیلئے وزارت داخلہ سے رابطہ کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی اہلیہ کو پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈل میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ قومی اخبار کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ اجہ سعد رفیق کی اہلیہ پیرا گون ہاؤسنگ کمپنی میں بطور ڈائریکٹر شامل تھیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کے خلاف نیب کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں جبکہ ریلوے میں مہنگے خرید ے گئے انجنوں کی تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں جس میں خواجہ سعدرفیق نے خود اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ایک انجن 40 کروڑ کا خریدا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گجرات پولیس کے فنڈز میں 72 کروڑ کی خورد برد کی گئی ہے، سابق ڈی پی او رائے اعجاز گرفتار ہیں ان کے والد رائے ضمیر مفرور ہیں جبکہ دو ڈی پی او ز سہیل ظفر چٹھہ اور کامران کو بیرون ملک سے واپس بلانے کے لئے نیب نے وزارت داخلہ سے رابطہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گجرات پولیس کے فنڈز میں 72 کروڑ کی خورد برد کی گئی ہے، سابق ڈی پی او رائے اعجاز گرفتار ہیں ان کے والد رائے ضمیر مفرور ہیں جبکہ دو ڈی پی او ز سہیل ظفر چٹھہ اور کامران کو بیرون ملک سے واپس بلانے کے لئے نیب نے وزارت داخلہ سے رابطہ کر لیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مونس الہٰی اور عبدالعلیم خان کے خلاف آف شور کمپنیوں کے کیس میں بیرون ممالک سے تفصیلات مانگی گئی ہیں جوا بھی تک موصول نہیں ہوئی ہیں، چودھری برادران کے بیرون ملک کاروبار اور اثاثوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…