والدین کیلئے بڑی خوشخبری،نجی اسکول مالکان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کرلیا، فیسیں واپس کرنے کا اعلان

13  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی )نجی اسکول مالکان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو من و عن قبول کرلیا، موسم گرما کی وصول کی گئی اسکول فیسیں واپس کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے فیس 20 فیصد کم کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرتے ہوئے عمل درآمد کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اے پی ایس ایف کے صدر کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کو مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہیں کہ نجی اسکول موسم گرما میں

لی گئی فیسیں پچاس فیصد واپس کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پانچ ہزار سے زائد فیس وصول کرنے والے اسکولوں پر سپریم کورٹ کا حکم لاگو ہوگا۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے تمام نجی اسکولوں کی فیسوں میں کمی کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ جن اسکولوں نے موسم سرما تعطیلات کی فیس لی وہ 50 فیصد واپس کریں یا دوسری صورت میں آئندہ فیس میں لی گئی اضافی فیس ایڈجسٹ کریں۔ اس کے علاوہ اسکول کی فیسوں میں بھی بیس فیصد کمی کا حکم دیا گیا ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…