آصف زرداری اور بلاول بھٹو نیب کے سامنے پیش ہوں گے یا نہیں ، پیپلز پارٹی نے اپنا فیصلہ سنا دیا

12  دسمبر‬‮  2018

کراچی(آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارٹی قائدین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری نیب کے سامنے پیش نہیں ہونگے۔ بدھ کوبلاول بھٹو زرداری کے زیر صدارت پیپلز پارٹی کا کراچی میں اہم اجلاس ہوا جس میں سید خورشید شاہ، نیئر حسین بخاری، قائم علی شاہ،قمر الزماں کائرہ، مخدوم احمد محمود اور

نثار احمد کھوڑو سمیت پارٹی کے اہم رہنماں نے شرکت کی۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کبھی بھی اپنے نظریے اور جدوجہد پر مصلحت کا شکار نہیں ہوئی، ہم آمروں اور ان کے حواریوں کے مظالم کا سامنا کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کٹھ پتلیوں کو اقتدار میں لانے کے لیے شرمناک ڈرائی کلیننگ مہم چلائی گئی، کٹھ پتلی سرکار عوام کو نوکریاں دینے کے بجائے ہزاروں لوگوں کو بے روزگار کر رہی ہے۔پیپلز پارٹی اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت نے حزب اختلاف کی جماعتوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے کی مہم شروع کر رکھی ہے، تحریک انصاف کی حکومت جعلی اور سطحی منصوبوں کے ڈھول بجا رہی ہے، حکومت کی پالیسیوں نے مہنگائی کو آسمان پر پہنچا دیا ہے اور قومی معیشت کو بربادی کے سمندر میں ڈبکیاں لگانے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیش نہیں ہونگے، دونوں قائدین کی جگہ ان کے وکلا کی ٹیم پیش ہوگی۔



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…