کسی ملک کو بلیک لسٹ کرنا ہے تو بھارت کو کیا جائے، وزیر خزانہ اسد عمر نے ایسی وجہ بتا دی کہ آپ بھی حمایت پرمجبور ہو جائیں گے

12  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر کسی ملک کو بلیک لسٹ کرنا چاہیے تو وہ بھارت ہے جہاں صرف گائے کا گوشت لے جانے پر قتل کردیا جاتا ہے۔بدھ کوا سد عمر نے امریکا کی طرف سے پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کئے جانے پر کہا کہ اگر کسی ملک کو بلیک لسٹ کرنا چاہیے تو وہ بھارت ہے جہاں صرف گائے کا گوشت لے جانے پر قتل کردیا جاتا ہے۔

امریکا نے پاکستان کے ساتھ نفسیاتی کھیل شروع کردیا،پہلے مذہبی آزادیوں کی خلاف ورزی کا الزام لگاکر بلیک لسٹ میں ڈالا،پھر امریکی قومی مفادکا کہہ کر ممکنہ معاشی پابندیوں سے استثنیٰ دیدیا۔دفتر خارجہ نے پاکستان نے امریکی الزام مسترد کیا اور امریکا کے سینئر سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔دوسری طرف وزیر خزانہ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات بھارت کرا رہا ہے،ان واقعات میں ملوث افراد کو باہر سے تربیت ملتی ہے،ان کی فنڈنگ کی جاتی ہے۔اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ بھارت بلوچستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس کے ذریعے پاک، چین اقتصادی راہداری کو نقصان پہنچانے کی سازش کی جارہی ہے۔آسیہ مسیح کے ملک سے باہر جانے کے بارے میں کئے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں عدالت سے فیصلہ ہونا باقی ہے۔آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکج کے حوالے سے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی اصلاحات پر ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…