نئے پاکستان میں اب یہ مراعات نہیں ہوں گی، حکومت نے گریڈ 1 سے 17 تک ملازمین اور ڈاکٹرز کے کون سے الاؤنس ختم کر دیے؟

12  دسمبر‬‮  2018

سرگودھا(آن لائن)حکومت پنجاب نے ڈویژن بھر میں 255 بیسک ہیلتھ یونٹس پر کام کرنے والے گریڈ1 سے 17 تک ملازمین اور ڈاکٹر ز کا ہاؤس رینٹ اور کنوینس الائنس ختم کر یا،ڈاکٹرز، ہیلتھ ٹیکنیشنز، مڈوائف، ڈسپنسر،نائب قاصداور مالی کو دی جانے والی مراعات ختم ،جس سے سینکڑوں ملازمین مالی مشکلات کا شکار، سرکاری رہائشیں 70 سے 80 فیصد رہائش کے قابل نہیں،

چند د ٹوٹی پھوٹی رہائشیں موجود جن کو تعمیر بھی 40 سال قبل کی ہے،حکومت سے الاؤنس بحال کرنے کا مطالبہ،1500 سے 10 ہزار تک ماہانہ ہاؤس الاؤنس اور ٹرانسپوٹیشن کی مد میں وصول کیا جاتا تھا،ذرائع کے مطابق سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع خوشاب ،میانوالی ، بھکر اور سرگودھا میں 255 بیسک ہیلتھ یونٹس موجود ہیں ،ضلع سرگودھا 131 ،ضلع خوشاب 43 ،ضلع میانوالی 40 اور ضلع بھکر میں 41 بیسک ہیلتھ یونٹ موجود ہیں،جن کی عمارتیں 40 سے 50 سال پرانی بوسیدہ ہیں، 70 سے 80 فیصد رہائشیں رہنے کے قابل ہی نہیں ہیں،گریڈ 1 سے 17 تک کے ملازمین جن میں نائب قاصد ، مالی،مڈوائف، ڈسپنسر،ہیلتھ ٹیکنیشن ، پیرا میڈیکل سٹاف سمیت ڈاکٹر کو دی جانے والے ہاؤس الاؤنس اور کنوینس الاؤنس کی مد میں دی جانے والی مراعت ختم کر دی گئی ہیں، کلاس فورملازمین کو ہاؤ س الاؤنس کی مد میں 1500 ، مڈوائف کو 3 ہزار اسی طرح مختلف گریڈز کے ملازمین کو 10 ہزار رروپے تک ہاؤس الاؤنس اور کنوینس الاؤنس ختم کر دیا،محکمہ ہیلتھ ذرائع کے مطابق بیسک ہیلتھ یونٹس میں موجود رہائشیں 40 سال سے پہلے کی ہیں جن میں سے 80 فیصد سے زائد رہائش کے قابل ہی نہیں ہیں،دور دراز کے علاقوں میں رہنے والے ملازمین سخت پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ بغیر ہاؤس الاؤنس کے بیسک ہیلتھ یونٹس پر ڈیوٹی دینے سے مالی معاملات بری طرح متاثر ہو چکے ہیں،جس پر انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بیسک ہیلتھ سنٹر کی میں موجود رہائشوں کی تعمیروں مرمت کروائی جائے اور حکومت کی جانب سے دی جانے والی مراعات کو بحال کیا جائے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…