وزارت خارجہ میں اشیاء سپلائی کا کوٹہ من پسند سفارتخانوں کو زیاد ہ دینے پر اربوں کمانے کا میگا سکینڈل سامنے آ گیا، تحقیقاتی ادارے حرکت میں آ گئے

12  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد ( آ ن لائن ) وزارت خارجہ میں موجود چند افسران کے باعث اشیاء سپلائی کے سلسلے میں من پسند سفارتخانوں کو زیاد ہ کوٹہ دینے پر اربوں روپے کمانے کے میگا سکینڈل سے متعلق تحقیقاتی اداروں نے شوائد اکٹھے کرنا شروع کردئیے ہیں۔آن لائن کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق وزارت خارجہ میں شعبہ پروٹوکول کے چند افسران نے کرپٹ مافیا کے ساتھ ملکر اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے مقررہ حد سے زائد کاغذات پر دستخط کرکے ملکی خزانے کو سالانہ

کھربوں روپے کا نقصان پہنچا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ ذاتی پسند نا پسندیدگی کی بنیاد پر باقی سفارتخانوں کے کاغذات میں تاخیر ی حربے استعمال کررہے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں قائم دیگر سفارتخانے مشکلات کاشکار ہوگئے ہیں۔ وزارت خارجہ کے شعبہ پروٹوکو ل کے ضابطہ اخلا ق کے مطابق پاکستان میں تعینات بیرونی ممالک کے سفارتکاروں کو شراب سمیت دیگر گھریلو استعمال کی اشیاء پر ہر سہ ماہی میں ایک مقررہ حدتک ڈیوٹی سے استثعنا ء دیا جاتا ہے اور جس پر پروٹوکول ونگ کے افسران اجازت نامہ جاری کرتے ہیں ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ رواں سال 7 مختلف کمپنیوں نے پاکستان میں قائم صومالیہ ، فلسطین، آزرباجان، تاجکستان، کینیا، میانیمار ، افغانستان، بنگلہ دیش، مالدیپ ، عراق، ویت نام کے سفارت خانوں کیلئے شراب سمیت دیگر گھریلواستعمال کی اشیاء کو درآمد کیا گیا ۔ دستاویزات کے مطابق وزارت خارجہ نے تمام تر اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کوریا ،صومالیہ، آزربائی جان، ازبکستان، یوکرائن اور سمیت دیگر ممالک کو ایک سہ ماہی کے دوران غیر قانونی طور ایک سے زائد مرتبہ شراب اور دیگر اشیاء درآمد کرنے کے اجازت نامے جارہی کیے ۔ وزارت خارجہ کے وضع کردہ قواعد وضوابط کے مطابق بیرونی ممالک کے سفارت خانوں میں ہر سہ ماہی میں سفیر کیلئے 60لیٹر وسکی، فرسٹ سیکرٹری 30 لیٹر اور

سیکنڈ سیکرٹری کیلئے15لیٹر وسکی کے ڈیوٹی فری پرمٹ جاری کیے جاتے ہیں۔ جبکہ بیئر کیلئے بالترتیب 360لیٹر، 240لیٹر،اور 180لیٹر بیئر کے پر مٹ جاری کیے جاتے ہیں، اس کے علاوہ وائن بالترتیب 36لیٹر ، اور فرسٹ اور سیکنڈ سیکرٹری کو 18لیٹر وائن کے پرمٹ جاری کیے جاتے ہیں۔اسی طرح سے اشیاء خوردنی اور دیگر اشیا ء کیلئے وزارت خارجہ ڈیوٹی فری کیلئے پرمٹ جاری کرتا ہے۔آن لائن کو موصول ہونے والے دستاویزات کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے

مقررہ حد سے تجاوز کرتے ہوئے کوٹہ جاری کیے گئے۔افغانستان کو ستمبر کے دوران 12.888میٹرک ٹن بیورج اور اگست کے دوران 28ہزار میٹرک فوڈ ، فلسطین کیلئے ماہ اکتوبر میں 4.865میٹر ک ٹن فوڈ ، میانمار کو اکتوبر میں بیورج 9.756میٹرک ٹن ، جولائی میں 9.756میٹرک ٹن بیورج ، اور جولائی کے مہینے کے دوران 7.14 میٹرک ٹن فوڈ ، مالدیپ کو ستمبر 2.275میٹرک ٹن فوڈ، عراق کو ستمبر میں 5.645میٹرک ٹن ، بنگلہ دیش کو اگست کے مہینے میں 14.4میٹرک ٹن ،

آزبائی جان کو اگست کے مہینے میں 12.399میٹرک ٹن بیورج ، کینیا کو ستمبر کے دوران 5.577میٹرک ٹن ، تاجکستان کو اپریل کے دوران 28میٹرک ٹن جبکہ صومالیہ کو مارچ میں 5.99میٹرک بیورج اور جنوری کے دوران 7.97میٹرک ٹن بیورج ڈیوٹی فری پرمٹ جاری کیے گئے ۔ اس کے علاوہ دیگر ممالک کے انکشافات بھی سامنے آرہے ہیں۔ اہم ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ و زارت خارجہ نے سفارت خانوں کو سامان کی سپلائی کرنے والی چند من پسند کمپنیوں کو نوازتے ہوئے

گلف پرائڈ انٹرنیشنل ، ڈیوائن انٹرنیشنل ، پریمیئرسٹور مینجمنٹ ، ایگل گلف انٹرنیشنل ، نہلا عبداللہ جنرل ٹریڈنگ ، ٹریوبیل مارکیٹنگ اینڈ ٹریڈنگ، رچمونڈ جنرل ٹریڈنگ، اور عبدالولے شپنگ سروسز نے ہزاروں کلو کاسامان درآمد کرکے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا ۔اس سلسلے میں وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل پروٹوکول ابرار ہا شمی کا کہنا ہے کہ سفارتخانوں کو ان کی ضرورت کے مطابق مقررہ حد سے زائد کوٹہ جاری کیا جاتا ہے ، اس سلسلے میں قواعد وضوابط کے مطابق کاروائی کی جاتی ہے۔ واضع رہے کہ اس سے قبل صومالیہ کے سفارت کار سے لاکھوں ڈالر برآمد ہوئے تھے اس کے علاوہ شمالی کوریا کے سفارت کار کے گھر سے 450کاٹن کی شراب چوری ہونے کی شکایت کی تاہم بعد اس نے تحریری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن سے اپنی درخواست واپس لے لی تھی۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…