آصف زرداری اور نوازشریف کی سیاست ختم ،ہم نے نیب میں نہ کوئی کیس بنایا نہ ہی کسی کو بھرتی کروایا،وزیراطلاعات نے بڑا اعلان کردیا

11  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور نوازشریف کی سیاست اب ختم ہو چکی ہے ان کے مقدمات ہی اتنے بڑے ہیں کہ اب وہ مزید سیاست نہیں کر سکتے ، ان کے خلاف کوئی بھی کیس ہم نے نہیں بنایا اور نہ ہی ہم نے نیب میں کسی کو بھرتی کروایا ، اب دیکھنا پڑے گا کہ زرداری اورنوازشریف بچ پاتے ہیں تا نہیں، مریم اورنگزیب کے خلاف کیس کا مجھے نہیں پتا یہ نیب اور مریم اورنگزیب کا معاملہ ہے،شہبازشریف کے علاوہ

اپوزیشن سے کوئی بھی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بن سکتا ہے ، میڈیا میں نئی ریگولیٹری اتھارٹی بنانی پڑے گی ، پیمرا سے پوری طرح مطمئن نہیں ۔وہ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ آصف علی زرداری اور نوازشریف نے ایک مدت تک کامیاب سیاست کی اور اقتدار میں بھی رہے مگر اب انہوں نے اپنے آخری انتخابات لڑ لیے ہیں ، اب وہ اپنے مقدمات اور قانونی چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں ، ان کی انتخابی سیاست اب ختم ہو چکی ہے ، ان کے مقدمات ہی اتنے بڑے ہیں کہ اب وہ مزید سیاست نہیں کر سکتے ، ان کے خلاف کوئی بھی کیس ہم نے نہیں بنایا اور نہ ہی ہم نے نیب میں کسی کو بھرتی کروایا ، اب دیکھنا پڑے گا کہ زرداری اورنوازشریف بچ پاتے ہیں تا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بند کمروں میں خبریں اگر نہیں رکتی تو تحقیقات کی خبر کیسے رک سکتی ہے ، سعد رفیق اور سلمان رفیق گرفتار ہو گئے ہیں مگرابھی 50لوگ پورے نہیں ہوئے ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ مریم اورنگزیب کے خلاف کیس کا مجھے نہیں پتا یہ نیب اور مریم اورنگزیب کا معاملہ ہے ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ نیب کو چاہیے کہ کسی بھی ہائی پروفائل شخص کے خلاف جو بھی خبر میڈیا کو فراہم کریں ، اس کا ثبوت بھی دیں ، سستی شہرت کیلئے شراب کی قرارداد لانے کی کوشش کی گئی جس نے شراب پینی ہوتی ہے وہ پی لیتا ہے ، قومی مفاد کے معاملات میں

اپوزیشن کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں ، شہبازشریف کے علاوہ اپوزیشن سے کوئی بھی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بن سکتا ہے ، نوازشریف دور کے منصوبوں کا آڈٹ ان کا بھائی کیسے کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں نئی ریگولیٹری اتھارٹی بنانی پڑے گی ، پیمرا سے پوری طرح مطمئن نہیں ہیں ، ماضی کی حکومتوں کے اشتہارات کی ادائیگیاں بھی ہم ہی کر رہے ہیں ، کل رقم کا50فیصد ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کو ادا کردیا گیا ہے اوراگلے دس دن تک باقی ادائیگیاں بھی کی جائیں گی ، پاکستان کا میڈیا اس وقت بھی آزاد اورطاقتور ہے ۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…