’’بڑی جنگ کی تیاریاں‘‘خطرناک منصوبہ ناکام،پاکستان کے اہم شہر سے اتنی بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کہ حساس اداروں میں کھلبلی مچ گئی، سنسنی خیز انکشافات

11  دسمبر‬‮  2018

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان رینجرزسندھ نے شہرقائد میں چھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ نیٹ ورک کے2ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کی نشاندہی پر بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔رینجرز ترجمان کے مطابق پہلی چھاپہ مار کارروائی کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں کی گئی ، جس میں ایم کیو ایم ساؤ تھ افریقہ نیٹ ورک کے دو کارندے مستقیم اور مقیم کو حراست میں لیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کی نشاندہی پر کراچی ہی کے ایک اور

علاقے عزیزآبادفیڈرل بی ایریامیں واقع ایک مکان پرچھاپہ مارا گیا ، جہاں سے بڑی تعدادمیں اسلحہ اوربارودکابڑاذخیرہ برآمد کیا گیا ہے۔برآمد ہونے والے اسلحے کے اس ذخیرے میں195رائفل،98 گرینیڈ،40ایم ایم گرینیڈ،52 ہینڈگرینیڈبرآمد ہوئے ہیں جبکہ 13عددایلومینیٹڈگرینیڈ،19آوان بم،11آرپی جی سیون راکٹ شامل ہیں۔اس ذخیرے میں مزید 49سیفٹی فیوز،170ڈیٹونیٹرز،17کلوپلاسٹک ایکسپلوزیو،2آرپی جی شامل ہے جبکہ ایک گرینیڈلانچر،2ایم پی فائیو،6ایم جی،5ایل ایم جی،ایک ایچ ایم جی،2اسنائپر بھی شامل ہیں۔سندھ رینجرز کے مطابق چھپائے گئے اسلحے میں 4ایس ایم جی،ایک ٹرپل ٹوواررائفل،ایک ڈبل ٹوبوررائفل اور 6سیون ایم ایم رائفل،2جی تھری رائفل،2پستول،4ایس ایم جی گرینیڈلانچرودیگر اسلحہ شامل ہے۔ملزمان نے انکشاف کیا کہ مارچ 2015 میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے بعد سے وہ مسلسل روپوشی کی زندگی گزاررہے تھے تاہم اس دوران ایم کیو ایم ساؤتھ افریقہ نیٹ ورک کے ساتھ رابطے میں تھے۔تفتیش کے دوران مستقیم نامی ملزم نے بتایا کہ وہ سال1992میں بھارت فرارہوکرجاویدلنگڑاکے ساتھ رہائش پذیررہا اورسال 1993 میں پاکستان آکر تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہوگیا۔ترجمان رینجرزکے مطابق مستقیم ایم کیو ایم ساؤتھ افریقہ کے شجاع الدین عرف بوبی کے ساتھ رابطے میں تھا۔

دونوں ملزمان کومختلف سیاسی رہنماؤں کی ریکی اورٹارگٹ کلنگ کاذمہ بھی دیاگیاتھا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گرفتار شدہ ملزمان کوایم کیو ایم ساؤتھ افریقہ نیٹ ورک نے تیاررہنے کاحکم دیاتھا۔ ملزمان کی نشاندہی پر بر آمد ہونے والے اسلحے، ایمونیشن اور بارودی مواد کی تعداد اور مقدار اتنی زیادہ ہے جسے استعمال کر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ایک لمبی لڑائی کو جاری رکھا جاسکتا تھا ۔آپریشن کی کامیاب تکمیل پرڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل محمد سعید نے بر آمد کیے گئے

اسلحے ، ایمونیشن اور بارودی مواد کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے آپریشن میں حصہ لینے والے آفیسرز اور جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں اس کامیاب آپریشن پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان رینجرزسندھ دہشت گردوں کی سرکوبی اور قیام امن کے لیے کوئی بھی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ ، ایمونیشن اور بارودی مواد قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔رینجرز نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھا م کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…