وفاقی کابینہ کے کس وزیر کی کارکردگی سب سے خراب نکلی؟ وزیراعظم عمران خان نے کیابڑا اعلان کر دیا

11  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کے کس وزیر کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، وزارت کیلئے ایک مشیر بھی لگائے جانے کا امکان ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس جو کہ 9گھنٹے طویل جاری رہا میں وزیراعظم عمران خان نے وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور وزراء سےکارکردگی پر سخت ترین سوالات کئے

تاہم تمام وزراء کو پاس قرار دے دیا جبکہ ہر 3؍ ماہ بعد کارکردگی کےجائزےکا فیصلہ بھی کیا گیا ، اجلاس میں 26؍ وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ، وزارتوں اور ڈویژنز نے رپورٹس پیش کیں، ہر وزارت اور ڈویژن کو بریفنگ کیلئے 10؍ منٹ دیئے گئے،بریفنگ کے بعد وزراء سے 5؍ منٹ سوالات و جوابات بھی ہوئے۔ وزارتوں کو عملدرآمد کیلئے مخصوص اسٹرٹیجک پلان سونپنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔اجلاس میں تمام وفاقی وزراء ، وزرائے مملکت، مشیران سمیت وفاقی سیکرٹریز نے شرکت کی۔ وفاقی وزارتوں اور ڈویژن نے اپنے اداروں کی کارکردگی کی تازہ رپورٹ کا جائزہ پیش کیا،وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کی کارکردگی پراظہار اطمینان کرتے ہوئے فی الحال کسی رکن کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں شیخ رشید کی کارکردگی کو سب سے بہترین قرار دیا گیا۔ دوسرے نمبر پر وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کی کارکردگی کو بہترین قرار دے دیا گیا ۔مراد سعید کو وفاقی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیرآئی ٹی خالد مقبول کے ساتھ مشیر برائے آئی ٹی لگائے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کے حوالے سے امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان خراب کارکردگی والے وزیر کا قلمدان تبدیل کر سکتے ہیں تاہم اس طرح کا کوئی بھی قدم نہیں اٹھایا گیا جبکہ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی خالد مقبول صدیقی کے ساتھ وزارت کیلئے ایک مشیر برائے آئی ٹی مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…