اگلے سال کے پہلے 3 ماہ خطے کیلئے خطرناک ، بھارت سے جنگ کی پیش گوئی کردی گئی

11  دسمبر‬‮  2018

ہارون آباد (آن لائن) معروف آسٹرالوجسٹ اور دست شناس صوفی عبدالمجید نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے سال کے پہلے 3 ماہ جنوری ، فروری ، مارچ خطے کے لئے خطرناک ہیں ، بھارت سے جنگ چھڑ سکتی ہے کیونکہ بھارت ، امریکہ نے سی پیک اور افغان پالیسی کے حوالے سے پاکستان کو حملے کی دھمکی دینے کا منصوبہ بنا رکھا ہے اور وزیراعظم عمران خان کے ہاں بیٹے کی ولادت متوقع ہے،

حکومت میں دولت مند گروپ کا رسوخ بڑھے گا۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ 2019 کے آغاز ہی پاکستان ، بھارت ، افغانستان اور امریکہ کے تعلقات میں شدید ترین تناؤ کا ایک نیا دور شروع ہونے والا ہے جو خطے میں جنگ کے شعلے بھی بھڑکا سکتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے ہاں اگلے چند برسوں کے دوران خاتون اول بشریٰ بی بی سے ایک بیٹا پیدا ہو گا ۔ انہوں نے ملک میں جاری احتساب کے عمل سمیت مختلف حوالوں سے کئی سنسنی خیز پیش گوئیاں کی ہیں اور کہا ہے کہ صرف سیاستدان ہی نہیں کئی بڑے بزنس ٹائیکون بھی شدید مشکل دور کا شکار ہونے والے ہیں، جنوری ، فروری 2019انتہائی خطرناک مہینے ہیں اس دوران بھارت، افغانستان اور امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں کشیدگی اپنی انتہاؤں کو چھونے لگے گی ۔فاضل آسٹرالوجسٹ مذکور نے یہ بھی عندیہ دیا کہ پاکستان کو شمالی اور جنوبی حصوں میں تقسیم کرنے کیلئے رحیم یار خان سے کشمور تک کے علاقے پر بڑا حملہ کیا جاسکتا ہے۔ وزیراعظم اور اگلے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ دونوں کا ستارہ مریخ ہے اور یہی ستارہ افواج پاکستان کا بھی ہے ۔ اس لئے سال کے پہلے تین مہینوں میں پاکستان جرات مندانہ فیصلے کر کے اقوام عالم کو حیران کر دے گا ۔ آنیوالے تین سے چار ماہ شریف فیملی اور زرداری خاندان کے لئے خاصے نازک ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…