راجہ ریاض کو(ن) لیگ کی قیادت کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال مہنگا پڑ گیا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بڑا قدم اُٹھالیا،پرویزخٹک بھی برہم

10  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کیخلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر انہیں انتباہ جاری کیا ہے کہ آئندہ اس طرح کے الفاظ استعمال کئے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے آغاز پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف آوازیں کسنی شروع کیں

جس پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے ایوان چلانا ہے اس کو ڈرامہ نہ بنائیں، جو بھی اس کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ میں ایسے ارکان کے خلاف کارروائی کروں گا۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہم نے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ ایوان کی کارروائی اچھے انداز میں چلانے میں تعاون کریں گے۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر پرویز خٹک کو ایوان کی کارروائی بہتر انداز میں چلانے کے لئے فوکل پرسن مقرر کیا تھا تاہم حکومتی ارکان خود اس کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ سپیکر نے راجہ ریاض کو خبردار کیا کہ ایسا دوبارہ کیا تو ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔  سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کیخلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر انہیں انتباہ جاری کیا ہے کہ آئندہ اس طرح کے الفاظ استعمال کئے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے آغاز پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف آوازیں کسنی شروع کیں جس پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے ایوان چلانا ہے اس کو ڈرامہ نہ بنائیں، جو بھی اس کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…