پی ٹی آئی حکومت ایسا بھی کر سکتی ہے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا وزیراعظم عمران خان سےشہباز شریف کے بنائے منصوبے کی تختی اتار کردوبارہ افتتاح کروا دیا گیا، حیران کن انکشاف سامنے آگیا

10  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جھوٹ کی عادی نااہل حکومت فیتے کاٹنے کیلئے ہمارے منصوبے بھی چوری کررہی ہے۔ پیر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے خلاف اسحاق ڈار کے دستخط شدہ معاہدے وزیراعظم عمران خان نے چوری کر کے اپنے بنالیے،

اس معاملے پر معافی نہ مانگیں مگر شرمندہ تو ہوں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ابھی ایم او یوز کی چوری ہوئی ہے ترقیاتی منصوبوں کی بھی چوری ہوگی، نااہل حکومت کو سیالکوٹ میں کارکردگی دکھانے کیلئے شہباز شریف کی تختی ہٹا کر عمران صاحب کی لگانی پڑی۔انہوں نے کہا کہ ملک اور عوام کی خدمت کرنا نصیب نصیب کی بات ہے، نااہل اور جھوٹی حکومت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منصوبوں کے افتتاح کرے گی اور اس نااہل حکومت کے نصیب میں صرف جھوٹ بولنا ہے۔مریم اورنگزیب نے حکومت کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کا اصل مسئلہ جھوٹ بولنا ہے اور جھوٹ بولنے پر اللہ نے ان کے کاموں سے برکت بھی ختم کردی۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ ملک اور عوام کی خدمت کرنا نصیب نصیب کی بات ہے، اس نااہل حکومت کے نصیب میں صرف جھوٹ بولنا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پہلے کہا گیا کہ ڈالر کی قیمت ٹی وی سے پتا چلی، پھر وزیرخزانہ نے کہا میں نے پہلے سے بتا دیا تھا،ان کے جھوٹوں پر شعر کہنا چاہوں گی۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ ’’جھوٹوں نے جھوٹوں سے کہا ہے سچ بولو، سرکاری اعلان ہوا ہے سچ بولو ٗگھر کے اندر جھوٹوں کی اک منڈی ہے، دروازے پر لکھا ہے سچ بولو‘‘۔مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا کہ یہ کارکردگی ہے اور یہی اصل حقیقت ہے اس حکومت کی، اصل میں ان کو جھوٹ کی عادت ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…