وزیر اعظم کے دئیے گئے ٹارگٹ پر پورا اْترتے ہوئے نوے دن کے اندر اند ر کتنے ارب کی بچت کی،عمر ایوب خان کا حیرت انگیز انکشاف

9  دسمبر‬‮  2018

تر بیلا غازی (آن لائن )وفاقی برائے توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دئیے گئے ٹارگٹ پر پورا اْترتے ہوئے نوے دن کے اندر اند ر تیرہ ارب کی بچت کی اور زبانی جمع خرچ کے بجائے مثبت طریقے سے عملی جامہ پہنا کر آپ کے سامنے کھڑے ہیں جو تحریک انصاف کی حکومت کی شاندار کارکردگی کا منہ بو لتا ثبوت ہے

چوری پر قابو ،لائن لائسز میں کمی اور واجبات کی ریکوری میں بہتری لائی ہے علاقہ غازی میں 5کروڑ 60لاکھ کی گیس ڈسٹی بیوشن پائپ لائنوں پر کام جاری ہے عمر ایوب خان نے ان خیالات کا اظہار گیس سے محروم عیسیٰ،جلو پہائی کی مساجد اور دربار میں گیس کا شعلہ جلا کر باقاعدہ افتتا ع کے موقع پر منعقد ہونے والے جلسہ سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ایم پی اے فیصل زمان ، ضلع ناظم ہری پور عادل اسلام اور تحصیل ناظم اسلم حیات نے بھی خطاب کیا ہزاروں افراد کے جم غفیر میں عمر ایوب خان نے بارہ سال بعد پہائی ،جلو ،عیسیٰ میں گیس میٹر فراہم کرکے شعلہ جلا کر تاریخی کا ر نامہ کر دکھایااس موقع پر ضلع وتحصیل ممبران اور ناظمین سمیت تحریک انصاف ہزارہ ڈویژن کے سینئر نائب صد ر ملک طاہر اقبال ،نہبر ہڈ غازی کے ناظم مظہر حیات علاقہ کے معززین اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی عمر ایوب خان نے کہا کہ2002 ء میں گیس فراہمی کا جو وعدہ کیا تھا آج عوام کے سامنے سرخرو ہو گیاہوں 35کلو میٹر کے فاصلے پر جہاں درمیان میں کو ئی آبادی بھی نہیں ایک تاریخی اور میگا پراجیکٹ دے کر علاقے کی تقدیر بدل دی غازی بھروٹھا نیٹ ہائیڈل پر افٹ آئینی ترمیم کے بغیر ممکن نہیں اور اس کے لئے قومی اسمبلی اور سینٹ میں دوتہائی اکثریت درکار ہے متاثرین غازی بھروٹھا کے لئے قومی اسمبلی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے شمسی توانائی ،پن بجلی اور ہوا سے بجلی حاصل کر نے کے متعد د منصو بے شروع کئے جارہے ہیں

ورکشاپوں میں ٹرانسفارمر کی ریئپرنگ کے لئے صاف وشفاف سسٹم لارہے ہیں واپڈا کیڈٹ کالج کے مطالبات کے متعلق چیئرمین واپڈا کو ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ تر بیلا روڈ این ایچ اے کے حوالے کیا جارہا ہے تاکہ اس کی ازسرنو تعمیر کی جائے حطار انڈسٹر یل اسٹیٹ میں ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے محکمہ میں موجود کا لی بھیڑوں کے خلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے جو کنڈہ کلچر کے فروغ میں تعاون کر رہی ہیں

اور سندھ میں بجلی چوروں کے خلاف بھی سخت ترین کا روائی کی جارہی ہے وفاقی وزیر نے کہا کہ تر بیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے میں مقامی افراد کے لئے کوٹہ مقرر کیا جائے گااور مقامی نوجوانوں کو ترجیح بنیاد پر بھرتی کیا جائے گا جبکہ ضلع ہر ی پور کی عوام کے لئے جدید سہولتوں آراستہ ہسپتال اور میڈ یکل کالج کی منظوری ہو چکی ہے تحصیل غازی کے گیس سے محروم علاقہ گند گر کی تین پہاڑی یونین کونسلوں کوٹہڑہ ،خیر باڑہ اور کنڈی کے مواضعات دھموں پیناکس ،پیپلالہ ،خیر باڑہ ،گھاڑہ ،پرواسہ اور کنڈی سمیت دیگر علاقوں کوگیس کی فراہمی کے لئے سروے کا اعلان کر تا ہوں

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…