معمول سے کم بارشوں کے بعد رونما ہونیوالی صورتحال کی باعث ملک میں خشک سالی کا تیسرا الرٹ جاری ،محکمہ موسمیات نے انتہائی خطرناک پیش گوئی کردی

7  دسمبر‬‮  2018

لاہور( این این آئی)محکمہ موسمیات نے معمول سے کم بارشوں کے بعد رونما ہونے والی صورتحال کی باعث ملک میں خشک سالی کا تیسرا الرٹ جاری کردیا۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے 27 اضلاع کو درمیانے درجے سے لیکر شدید خشک سالی کا سامنا ہے۔

بلوچستان میں آواران، بولان، گوادر، چاغی، کیچ، خاران، نوشکی، پنجگور ، واشک، مستونگ اور کوئٹہ اس فہرست میں شامل ہیں۔سندھ میں بدین، دادو، حیدر آباد، جامشورو، کراچی، خیرپور، لاڑکانہ ، مٹیاری، پڈعیدن، روہڑی، سجاول، ٹھٹھہ ، تھرپارکر اور عمر کوٹ وغیرہ شامل ہیں اور اس خشک سالی کے اثرات واضح نظر آرہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں برس صوبہ سندھ میں معمول سے 71 فیصد کم اور بلوچستان میں 44.2 فیصد کم بارشیں ہوئیں جبکہ سندھ کے 19 اور بلوچستان کے 8 اضلاع کو شدید خشک سالی کا سامنا ہے۔ اسی طرح خیبر پختونخوا ہ میں معمول سے46 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں ڈیموں میں پانی کی سطح 9 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے کا کہا گیا ہے جبکہ بارشیں نہ ہونے اور خشک سالی کے باعث زراعت اور لائیو اسٹاک متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے معمول سے کم بارشوں کے بعد رونما ہونے والی صورتحال کی باعث ملک میں خشک سالی کا تیسرا الرٹ جاری کردیا۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے 27 اضلاع کو درمیانے درجے سے لیکر شدید خشک سالی کا سامنا ہے۔ بلوچستان میں آواران، بولان، گوادر، چاغی، کیچ، خاران، نوشکی، پنجگور ، واشک، مستونگ اور کوئٹہ اس فہرست میں شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…