خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں سے اغواکئے گئے بچےآئل ٹینکر میں بھر کرکس اسلامی ملک سمگل کر دئیے گئے،ویڈیو منظر عام پر آگئی،یہ بچے صوبے کے کن علاقوں سے اغوا کئے گئےہیں؟ سنسنی خیز انکشافات

7  دسمبر‬‮  2018

پشاور(نیوز ڈیسک ) ایران میں بچوں کی اسمگلنگ کی ویڈیو کے معاملے پر ترجمان خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ بازیاب بچی کی فیملی کے ساتھ ابھی رابطہ نہیں ہوا ہے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ ایران میں بچوں کی اسمگلنگ کی ویڈیو والا معاملہ دیکھ رہے ہیں، تاحال بچی کی فیملی سے رابطہ نہیں ہوا۔

ایک آئل ٹینکر میں بچوں کو ایران اسمگل کیا گیا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ ترجمان کے پی حکومت نے کہا کہ آئی جی خیبر پختونخوا نے معلومات کا تبادلہ کیا ہے، ڈی آئی جی محمد علی گنڈاپور اس معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پولیس اور ایف آئی اے اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، تاہم جس ادارے نے ویڈیو دی اسے حکومت سے بھی رابطہ کرنا چاہیے تھا۔دریں اثنا آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بازیاب بچی کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں، پولیس اور ایف آئی اے مل کر کام کر رہے ہیں۔آئی جی کے پی نے کہا کہ ابھی تک بچی کی شناخت سے متعلق کوئی تصدیق نہیں آئی،تاہم جس ادارے نے ویڈیو دی اسے حکومت سے بھی رابطہ کرنا چاہیے تھا۔دریں اثنا آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بازیاب بچی کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں، پولیس اور ایف آئی اے مل کر کام کر رہے ہیں۔آئی جی کے پی نے کہا کہ ابھی تک بچی کی شناخت سے متعلق کوئی تصدیق نہیں آئی، ڈی آئی جی محمد علی گنڈاپور بچی کی فیملی سے رابطہ کر کے بریف کریں گے۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں پاکستانی بچوں کو ایک آئل ٹینکر میں ڈال کر ایران اسمگل کیا گیا تھا، جہاں انھیں بازیاب کرلیا گیا ہے، مقامی این جی او کا دعوی ہے کہ بچوں کو مردان، پشاور، نوشہرہ اور وزیرستان سے اغوا کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…