مریم اورنگزیب جھوٹی کسی سے مخلص نہیں، میرے پاس ان کے خلاف کیاکچھ ہے؟عطاءالحق قاسمی نے بہت سے ”پردہ نشینوں “کے ہوش اُڑادیئے،دھماکہ خیز انکشافات

6  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (آ ئی این پی) سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطا الحق قاسمی کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب جھوٹی ہیں کسی سے مخلص نہیں، مریم اورنگزیب کو میرا پتا تھا نہ کسی صحافی کا، فیصلے پر اپیل کروں گا مسترد ہوئی توجیل جا ؤں گا۔تفصیلات کے مطابق سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطا الحق قاسمی نے مریم اورنگزیب پر سنگین الزامات عائد کردیئے

اور کہا مریم اورنگزیب جھوٹی ہیں کسی سے مخلص نہیں، انھوں نے نے میرے خلاف جھوٹا کیس بنایا، کچھ نہ ملا تو میرے خلاف پروگرام کے بجٹ کا کیس بنادیا۔عطاالحق قاسمی کا کہنا تھا کہ پروگرام کے پروموتک کاخرچہ میرے کھاتے میں ڈالاگیا، استعفے میں بتایاتھاکہ ان لوگوں کی وجہ سے مستعفی ہورہاہوں، کچھ اور بھی پردہ نشین ہیں جنہوں نے گند اچھالا۔سابق ایم ڈی پی ٹی وی نے کہا استعفے سے پہلے نوازشریف کولکھا،ٹولے نے رکاوٹیں ڈالیں، مریم اورنگزیب کو میرا پتا تھا نہ کسی صحافی کا، چیئرمین بننے سے انکار کیا ،پرویزرشید کے کہنے پر حامی بھری، پرویزرشیدعظیم ہے،ساراملبہ خود پر لے کر نوازشریف کوبچالیا،ان کا کہنا تھا کہ بطورچیئرمین میریپاس کوئی انتظامی اختیارنہیں تھا، کچھ لوگ نوازشریف کو پھنسانا چاہتے تھے، فیصلے پراپیل کروں گامستردہوئی تو جیل جا ؤں گا۔عطاالحق قاسمی نے کہا 76 سال کے شخص کوکسی نے جیل میں ڈالناہے توڈال دے، مر بھی گیا تو میری کتابیں گواہی دیں گی کہ میں کیا تھا۔یاد رہے نومبر میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق ایم ڈی پاکستان ٹیلی ویژن کی تقرری کو غیرقانونی قرار دیا تھا،48 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے تحریر کیا۔واضح رہے کہ عطاالحق قاسمی کو 23 دسمبر2015 کو پاکستان ٹیلی ویژن کا چیئرمین تعینات کیا گیا تھا۔ سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطا الحق قاسمی کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب جھوٹی ہیں کسی سے مخلص نہیں، مریم اورنگزیب کو میرا پتا تھا نہ کسی صحافی کا، فیصلے پر اپیل کروں گا مسترد ہوئی توجیل جا ؤں گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…