5ارب خرچ ہوئے بجلی پیدا نہ ہوئی۔۔۔ چیف جسٹس نے معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مند مبارک کے خلاف کیا بڑا حکم جاری کر دیا؟

6  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے تھرکول گیسی فیکیشن پاور پراجیکٹ سے متعلق کیس میں قومی احتساب بیورو نیب کو معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند اور دیگر کے خلاف تحقیقات کا حکم دیدیا۔ جمعرات کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے تھرکول گیسی فیکیشن پاور پراجیکٹ سے متعلق کیس کی سماعت کی، اس دوران آڈیٹر جنرل کی جانب سے

حتمی آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی۔سماعت کے آغاز پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اس منصوبے کو چلانا سندھ حکومت کی ذمہ داری تھی جس پر جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دئیے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت نے کہا کہ 8 سے 10 ارب روپے لگنے کے بعد ’نئی گج‘ ڈیم نہیں چاہیے، تھرکول منصوبے پر 4 ارب روپے لگ چکے ہیں، سب کہتے ہیں یہ منصوبہ نہیں چاہیے۔اس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ اب تک 4 ارب 69 کروڑ خرچ ہوئے ہیں اور تقریباً پونے 5 ارب روپے خرچ ہونے کے باجود بجلی پیدا نہیں ہوئی۔جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ثمرمبارک مند نے کہا تھا کہ بجلی سے ملک کو مالا مال کردوں گا، جو اربوں روپے لگے ان کا حساب کون دیگا۔اس پر ثمر مبارک مند نے کہا کہ ایک ارب روپے فزیبیلٹی پر لگ گیا، حکومت نے جاکر دیکھا کہ میرا منصوبہ چل رہا ہے اس کے بعد منصوبہ منظور ہوا، جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اس منصوبے کو چلانا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آڈٹ رپورٹ آگئی ہے، نیب ایکشن لے، ثمرمبارک مند اور دیگر ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ سیدھی بات ہے 4 ارب سے زیادہ ضائع ہوگئے، ذمہ دار ثمرمبارک مند ہے، انہوں نے بڑے بڑے دعوے کیے تھے، پاکستان کو مفت بجلی ملے گی، اتنے روپے خرچ کرنیکے بعد

منصوبہ بند کردیا گیا، اب ان کے پاس 20 بہانے ہوں گے۔انہوں نے ریمارکس دیے کہ تھرکول منصوبے کی جگہ سے لوگ سامان بھی اٹھا کرلے گئے، منصوبے سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔اس دوران ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ حکومت سندھ منصوبے کی تمام چیزوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے جس پر چیف جسٹس نے اس حوالے سے وفاقی حکومت سے رجوع کریں۔بعد ازاں عدالت نے تھرکول منصوبہ نیب کو بھجواتے ہوئے حکم دیا کہ آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں نیب ثمر مبارک اور دیگر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے۔عدالت نے تھرکول منصوبے پر وفاقی حکومت کو 6 ہفتے میں جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…