دبئی میں جائیدادیں۔۔۔آپ لوگ کیس لٹکانا چاہتے ہیں؟ ایف بی آر کن لوگوں کو بچانا چاہتا ہے؟ چیف جسٹس کے عدالت میں انکشافات، چیئرمین ایف بی آر کی کلاس لے ڈالی

6  دسمبر‬‮  2018

اسلام آ با د (نیوز  ڈیسک)سپریم کورٹ نے پاکستانیوں کے بیرون ملک اکا ئونٹس سے متعلق کیس میں چیئرمین ایف بی آر اور ممبر انکم ٹیکس کو نوٹس جاری کردیے،چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثا قب نثار کی سربراہی میں جمعرات کو سپریم کورٹ کے کمرہ نمبر ایک میں بیرون ملک اکا ئونٹس سے متعلق کیس کی سماعت ہو ئی ، عدالت نے دبئی میں جائیداد رکھنے والے 20 افراد کا جائزہ لینے کا حکم دیا تھا،سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ دبئی میں جائیدادیں خریدنے والوں کے

خلاف کیا کارروائی ہورہی ہے، جو 20 افراد ایف بی آر میں پیش ہوئے ان کی رپورٹ کیا ہے اور ایف بی آر اب تک کی اپنی کارکردگی بتائے،چیف جسٹس نے چیئرمین ایف بی آر اور ممبر انکم ٹیکس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ کیس لٹکانا چاہتے ہیں، عدالت نے آپ کو آڈٹ کرانے کا نہیں کہا تھا۔جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا اسپیشل کمیٹی کی رپورٹ کدھر ہے۔اعلی عدالت نے چیئرمین ایف بی آر اور ممبر انکم ٹیکس کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ 3 روز میں شوکاز کا جواب دیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…