پاکستان کے ایک کروڑ ووٹرز کے حلقے اس تاریخ کے بعد تبدیل ہو جائینگے اگر۔۔الیکشن کمیشن نے بڑا اعلان کر دیا

  بدھ‬‮ 5 دسمبر‬‮ 2018  |  17:33

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے ایک کروڑ ووٹرز کے حلقے تبدیل ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا، الیکشن کمیشن نے 31دسمبر کی ڈیڈ لائن دیدی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ایک کروڑ ووٹرز کے حلقے تبدیل ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیاہے۔ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ووٹ کا اندراج یا منتقلی صرف مستقل یا عارضی پتہ پر ہو سکتا ہے، تاہم ایک کروڑسے زائد شہریوں کے ووٹ مستقل یا عارضی پتے پر درج نہیں، ان افراد نے 31 دسمبر تک اپنے ووٹ منتقل نہ کرائے تو ان کے ووٹ خود بخود مستقل پتے پر درج کر دیئے جائیں گے، یوں


1 کروڑ ووٹرز کے حلقے تبدیل ہو سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ 31 دسمبر تک ووٹ اندراج اور منتقلی کے لئے فارم 21 کا استعمال کیا جائے۔

موضوعات:

loading...