’’ریلوے کا منافع اور نئی ٹرینیں، شیخ رشید کے دعوئوں کی قلعی کھل گئی‘‘ سعد رفیق حقائق سامنے لے آئے،ریلوے میں کیا ہو رہا ہے؟ سابق وفاقی وزیر ریلوے نےسنسنی خیز انکشافات کر دئیے

5  دسمبر‬‮  2018

لاہور(این این آئی)پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں 10 سے 19 فیصد تک اضافہ کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق 7 دسمبر سے ہو گا۔نوٹیفکیشن کے بعد گرین لائن کا کراچی سے اسلام آباد تک کا کرایہ 540 روپے اضافے سے 5880 روپے ہو گیا ہے۔کراچی ایکسپریس، بزنس ایکسپریس،

شالیمار اور شاہ حسین ایکسپریس کے کرایوں میں 12 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خیبر میل، عوام ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس کے کرایوں میں 13 فیصد جب کہ تیزگام کی تمام کلاسوں کے کرائے میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پاکستان ایکسپریس کے کرایوں میں 19 فیصد اور سکھر ایکسپریس کی تمام کلاسوں کے کرائے میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا۔دوسری جانب سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کرایوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کرایوں میں اضافہ بلا جواز اور افسوسناک قدم ہے اور غریب آدمی کی سواری کو بھی مہنگا کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے باوجود ریلوے کرایوں میں 28 بار کمی کی گئی تاہم موجودہ دور میں بے تْکی اور بغیر منصوبہ بندی چلائی گئیں جس کے باعث تمام مسافر ٹرینیں شدید ترین خسارے کا شکار ہیں۔دوسری جانب سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کرایوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کرایوں میں اضافہ بلا جواز اور افسوسناک قدم ہے اور غریب آدمی کی سواری کو بھی مہنگا کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے باوجود ریلوے کرایوں میں 28 بار کمی کی گئی تاہم موجودہ دور میں بے تْکی اور بغیر منصوبہ بندی چلائی گئیں جس کے باعث تمام مسافر ٹرینیں شدید ترین خسارے کا شکار ہیں۔سابق وفاقی وزیر ریلوے کے مطابق نئی مسافر ٹرینیں بغیر مسافروں کے چلائی جارہی ہیں اور ان کا خسارہ پورا کرنے کیلئے سارے ریلوے سسٹم پر اضافی کرائے کا بوجھ لادنا سخت زیادتی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…