سانحہ ماڈ ل ٹائون ازخود نوٹس کیس،سپریم کورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا،نواز، شہباز، حمزہ اور رانا ثنا کیلئے بڑا مسئلہ کھڑا ہو گیا

5  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ ماڈل ٹائون ازخود نوٹس کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت، چیف جسٹس نےپنجاب حکومت کی سانحہ ماڈل ٹائون کی نئی جے آئی ٹی بنانے کی یقین دہانی پر معاملہ نمٹا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج سانحہ ماڈل ٹائون ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے کی۔ اس موقع پر عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری بھی سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے نئی جے آئی ٹی بنانے پر پنجاب حکومت کی رضامندی اور یقین دہانی

پرمعاملہ نمٹا دیا۔ طاہر القادری نے کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ عدالت عظمیٰ اور حکومت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کے مؤقف کو تحمل اور صبر سے سنا ۔ ہم عدالت کے فیصلے پر مطمئن ہیں اور حکومت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے جے آئی ٹی بنانے کی بات پر اعتراض نہیں اٹھایا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون ازخود نوٹس کیس میں نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز ، رانا  ثنا اللہ ، خواجہ آصف اور دیگر 46افراد کو نوٹس جاری کئے تھے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…