بھینسوں کے معاملے پر عورتوں کو جیل بھیجتے ہو، تمہیں سب کیلئے مثال بنائیں گے، چیف جسٹس نے اعظم سواتی کے کیس میں ایسا حکم جاری کر دیا کہ حکومتی ایوانوں میں ہلچل مچ گئی

5  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی اسلام آباد تبادلہ ازخود نوٹس کیس، اعظم سواتی عدالت پیش، کیا حاکم بھینسوں کے معاملے پر عورتوں کو جیل بھیجتے ہیں، کیا حاکم محکموں کیساتھ ایسا سلوک کرتے ہیں، اب 62وین ایف کے تحت عدالت خود ٹرائل کریگی، کیوں نہ اعظم سواتی کو پورے ملک کیلئے ایک مثال بنائیں؟چیف جسٹس کے ریمارکس۔ تفصیلات کے مطابق آج سپریم کورٹ آف پاکستان

میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے آئی جی اسلام آباد تبادلہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی ۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ہم نے اعظم سواتی کا جمع جواب پڑھ لیا ہے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے اعظم سواتی سے استفسار کیا کہ آپ حاکم وقت ہیں کیا محکموں کیساتھ حاکم ایسا سلوک کرتے ہیں ، کیا حاکم بھینسوں کے معاملے پر عورتوں کو جیل بھیجتے ہیں؟چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کہ ‘کیوں نا اعظم سواتی کو ملک کے لیے ایک مثال بنائیں؟ اب آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عدالت خود ٹرائل کرے گی۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے اعظم سواتی سے استفسار کیا کہ آپ حاکم وقت ہیں کیا محکموں کیساتھ حاکم ایسا سلوک کرتے ہیں ، کیا حاکم بھینسوں کے معاملے پر عورتوں کو جیل بھیجتے ہیں؟چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کہ ‘کیوں نا اعظم سواتی کو ملک کے لیے ایک مثال بنائیں؟ اب آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عدالت خود ٹرائل کرے گی۔چیف جسٹس نے سماعت کے دوران نئے آئی جی اسلام آباد سے استفسار کیا کہ ‘آپ نے اس معاملے میں کوئی ایکشن نہیں لیا؟جس پر آئی جی اسلام آباد نے جواب دیا کہ ‘معاملہ عدالت میں زیر التوا ہے اسلیے ایکشن نہیں لیا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کل رات اعظم سواتی کو کیس سے متعلق اپنا جواب جمع کرانیکی ہدایت کی تھی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…