کپتان نے ٹرمپ کی عقل ٹھکانے لگا دی، امریکی صدر نے عمران خان سے کیااپیل کر دی، وزیراعظم کاجواب میں بڑا اعلان

3  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کو امریکی صدر ٹرمپ کا خط، افغانستان میں قیام امن کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے ملاقات میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں خط لکھا ہے جس میں انہوں نے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کو کردار ادا کرنے کا کہا ہے، عمران خان نے

اس موقع پر کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے کردار ادا کریگا۔ سینئر صحافیوں کیساتھ ہوئی اس ملاقات کی روداد بیان کرتے ہوئے نجی ٹی وی کے معروف اینکر و صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ جب وزیراعظم سے سوال پوچھا گیا کہ انہوں نے تو گزشتہ روز ٹرمپ کی ٹویٹ پر سخت جواب دیا تھا تو امریکی صدر نے انہیں کیسے خط لکھ دیا جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکہ کو برابری کی بنیاد پر جواب دیا ہے جبکہ ہم افغانستان میں قیام امن کے خواہاں ہیں اور اس کیلئے کردار بھی ادا کرینگے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے کرتارپور راہداری پر گگلی والے بیان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری بالکل صاف نیتی کے تحت کھولی گئی ہے اور اس میں کوئی منفی سوچ یا تاثر نہیں ۔ ہم نے بھارت کو اس کی امن دشمن سوچ کے جواب میں امن کی گگلی کرائی ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر نے فاکس نیوز کو انٹرویو اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی تھی جس پر وزیراعظم عمران خان کو خود میدان میں آنا پڑا تھا ۔ امریکی صدر نے پاکستان پر دھوکہ دہی اور امداد لیکر وعدے پورے نہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا ۔ جواب میں وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 70ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور اس کو معاشی طور پر 125ارب ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے جبکہ امریکہ نے پاکستان کو 2001سے ابتک صرف 20ارب ڈالر امداد دی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…