غداری کے مقدمات قید و بند کی صعوبتیں عوام کے دلوں سے عشق رسول ؐختم نہیں کر سکتیں ،مولانا فضل الرحمان نے بڑے اقدام کا اعلان کردیا

2  دسمبر‬‮  2018

ڈیر ہ اسماعیل خان (این این آئی ) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ غداری کے مقدمات قید و بند کی صعوبتیں عوام کے دلوں سے عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم ختم نہیں کر سکتیں پاکستان کی عوام ختم نبوت پرغیر متزلزل یقین رکھتے ہیں حکمرانوں کی حماقتوں کی وجہ سے پاکستان کی داخلی و خارجی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کی قدیم دینی درسگاہ دارالعلوم نعمانیہ میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا

جامعہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر وحیدالدین۔ مولانا فاروق ۔ شیخ الحدیث مولانا اشرف علی اور دیگر علما بھی اس موقع پر موجود تھے انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان نے قوم کو پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیے بغیر صرف قادیانیوں کو خوش کرنے کے لئے اور اپنے بیرونی آقاں کے حکم پر عمل کرتے ہوئے کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا ہندوستان ہمارے راستے بند کر رہا ہے جب کہ ہمارے حکمران یکطرفہ محبت کی پینگیں بڑھا رہے ہیں۔ سی پیک جس پر پوری پارلیمنٹ کو اعتماد تھا اس میں مسائل بنائے جارہے ہیں اور کرتار پور پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کی کوشش تک نہیں کی گئی ماضی میں منتخب وزیراعظم کو ہندوستانی حکمران کو ناشتے کی دعوت دینے پر غدار قرار دیا گیا اب قوم کو بتایا جائے کہ یک طرفہ کرتار پور راہداری کھول کر کونسی حب الوطنی کی گئی ہے کشمیر کا مسئلہ خاموشی اختیار کر گیا ہے پاکستان داخلی اور خارجی معزور پر تنہائی کا شکار ہوتا جا رہا ہے عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے کی سازش پر عمل شروع ہے افغانستان میں ہمارے لئے مشکلات بڑھتی جا رہی ہے ایسے حالات میں حکومت عوام کی زندگی اجیرن بن گئی ہے جعلی مینڈیٹ کے ذریعے قوم پر مسلط کئے گئے ناعاقبت اندیش اور نااہل حکمران معاشی بحالی کی بجائے سو دن کے بعد قوم کو انڈوں مرغیوں پر بہلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں گذشتہ پانچ سال میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوا جبکہ حکمرانوں کی پالیسیوں کی بدولت ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے جو ان کی معاشی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے

انہوں نے کہا کہ آسیہ مسیح کے فیصلہ پر یورپ میں جشن منایا گیا چیف جسٹس وہاں پہنچ گئے حکمران یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ حرمت رسول اور ختم نبوت پر ہمارا تن من دھن قربان ہے غداری کے مقدمات محبت رسول ختم نہیں کر سکتے اس حوالے سے ہم تحریک لبیک کی حمایت کرتے ہیں انہوں نے کہا آسیہ مسیح عدالتی فیصلے کے خلاف عوام نے ہماری کال پر لبیک کہا ملک بھر میں تاریخی احتجاجی ریلیاں عوام کے ہم پر اعتماد اور ختم نبوت پر اندھی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ ہمارا راستہ روکنے کی کوشش کر رہی ہے مگر عوام ہمارے ساتھ ہیں جعلی مینڈیٹ کے ذریعے مسلط کئے گئے حکمران ملک اور قوم کے لئے جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے حق میں پرامن ریلیاں نکالنے والوں کو ہتھکڑیاں لگانا حکمرانوں کی اسلام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس میں ہمارے ڈیرہ اسماعیل خان کے عاشقان رسول کو بھی ہتھکڑیوں میں دکھایا گیا حکمران یاد رکھیں محبت رسول میں اور عقیدہ ختم نبوت کے لیے ہتھکڑیاں ہماری آخرت کی کامیابی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی اور اس کے رسول کی خاطر ہتھکڑیاں پہننے والوں کو میں سلام پیش کرتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…