آئی ایم ایف کا سب سے بڑا مطالبہ تسلیم ،پٹرول سستاہوگا یا مہنگا؟اسد عمرنے حیرت انگیز اعلان کردیا

29  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ پٹرول مہنگا نہیں بلکہ سستا کریں گے ، پٹرول کی قیمت میں دسمبر تک کمی ہو گی، چین سے حاصل قرضوں کی تفصیلات آئی ایم ایف کو دے دیں گے،ٹیکس چوروں کا ڈیٹا نکال لیا گیا اب کاروائی شروع کر رہے ہیں،انہیں نوٹسز بھیجنا شروع کردیئے ہیں،

معاشی بحران کا خاتمہ ہمارے منشور کا حصہ ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 15فیصد زیادہ رقوم بھیجیں، ہنڈی کی روک تھام کیلئے تیزی سے کام ہو رہا ہے۔وہ جمعرات کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ پٹرول مہنگا نہیں سستا کریں گے، پٹرول کی قیمت میں دسمبر کے مہینے کے لئے کمی ہو گی، معاشی بحران کا خاتمہ ہمارے منشور کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو اضافی گیس اور بجلی فراہم کریں گے، پٹرولیم مصنوعات پر آج ٹیکس آدھے سے بھی کم ہے، ہم نے حکومت میں آتے ہی ڈیزل کی قیمت میں کمی کی، ہم نے دوست ممالک سے کہہ دیا ہے کہ معاشی بحران ختم ہو چکا ہے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ پٹرول پر جی ایس ٹی ساڑھے 4فیصد ہے، گیس کے نرخ سے متعلق فیصلہ ہو چکا ہے، ڈالر کی مانگ میں اضافے کی وجہ قرضوں کی ادائیگی بھی ہے، ٹیکس چوروں کا ڈیٹا نکال لیا گیا ہے اب کاروائی شروع کر رہے ہیں، ٹیکس چوروں کو نوٹسز بھیجنا شروع کردیئے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 15فیصد زیادہ رقوم بھیجیں، اپنی چوری بچانے کیلئے اداروں کو کھوکھلا کیا گیا، اسمگلنگ حوالہ ہنڈی کی روک تھام کیلئے تیزی سے کام ہو رہا ہے، چین سے حاصل قرضوں کی تفصیلات آئی ایم ایف کو دے دیں گے۔  وزیر خزانہ اسد عمر نے خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ پٹرول مہنگا نہیں بلکہ سستا کریں گے ، پٹرول کی قیمت میں دسمبر تک کمی ہو گی

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…