بھارتی آرمی چیف ہوش کھو بیٹھا،پاکستان کیخلاف جنگی جنون میں مبتلا جنرل راوت نے سرجیکل سٹرائیک کے بعد ایک اورخطرناک اعلان کر دیا

29  ‬‮نومبر‬‮  2018

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)کرتارپور راہداری اور پاکستان کی طرف سے بار بار امن اور مذاکرات کی پیش کش بھارتی فوجی سربراہ کو ہضم نہ ہو سکی، جنرل بپن راوت نے ایل او سی پر ڈرونز کے استعمال اور پاکستان کے خلاف ہائبرڈ وار اور سائبر حملوں کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت پاکستان کے خلاف گاہے بگاہے ہرزہ سرائی کرتا رہتا ہے ،

پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ بھی جنرل بپن راوت نے ہی کیا تھا جو بعد میں جھوٹا قرار دے دیا گیا اور بھارت کو پوری دنیا کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم ابھی اس پر بھارتی سبکی کم نہ ہوئی تھی کہ جنرل بپن راوت ایک بار پھر میدان میں آگیا ہے اور اس نے مقبوضہ جموں اور ایل او سی کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے ڈرونز کے استعمال کا عندیہ دیدیا ہے۔ جنرل بپن راوت کا کہنا تھاکہ امریکہ نے ڈرونز کے استعمال سے بہترین نتائج حاصل کیے جبکہ اسرائیل بھی دہشتگردوں کی مزاحمت ڈرونز سے کنٹرول کرتا ہے۔بھارتی آرمی چیف نے پاکستا ن کے خلاف ہائبرڈ اور سائبر جنگ شروع کرنے کا بھی عندیہ دیتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانا ہوں گی اور سائبر حملے بھی کرنا ہوں گے۔اس حوالے سے بھارتی آرمی چیف نے اپنی حکومت کو پاکستان کے خلاف جھوٹے اور منفی پروپیگنڈہ مہم یعنی ہائبرڈ وارمیں تیزی لانے کی تجویز دی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی فوج ایل او سی پر ڈرونز کا استعمال کرتی چلی آرہی ہے تاہم اب اچانک ایل او سی پر ڈرونز کے استعمال اور اس پر امریکہ اور اسرائیل کی مثال سے یہ بات نظر آرہی ہے کہ بھارت اس بار ایل او سی اور مقبوضہ جموں میں کشمیری مجاہدین کی سرگرمیوں اور پاک فوج کے خلاف حملہ آور مسلح ڈرونز اڑانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…