چوہدری نثار اور نواز شریف کے درمیان اسوقت کیا چل رہا ہے؟ آرمی چیف کے صاحبزادے کی شادی میں ناراض لیگی رہنما نے مجھے کیا بتایا؟ سینئر صحافی عارف نظامی نے اہم انکشافات کر دئیے

28  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چوہدری نثار کے انٹرویو کے بعد معروف صحافی عارف نظامی نے بھی انکشافات کر دئیے، آرمی چیف کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں چوہدری نثار سے ہوئی بات چیت سامنے لے آئے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار مخصوص انداز سے سیاست کرتے ہیں اور بہت کم

معلومات شیئر کرتے ہیں تاہم آرمی چیف کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں ان سے تفصیلی بات چیت ہوئی ۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ان کی نواز شریف کے ساتھ تعلقات میں برف نہیں پگھلی بلکہ سرد مہری برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ نااہلی کے بعد اگر میاں نواز شریف میری بات مان لیتے اور مزاحمت کی سیاست نہ کرتے تو آج ان کی پارٹی اقتدار میں ہوتی۔عارف نظامی نے بتایا کہ وہ شروع سے ہی کہتے رہے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کا ن لیگ کو نقصان ہوگا۔ جب نواز شریف نا اہل ہوئے تو چوہدری نثار اور شہباز شریف انہیں کہہ رہے تھے کہ آپ موٹروے سے گھر جائیں لیکن اس وقت کچھ لیڈرز اور صحافی کہہ رہے تھے کہ جی ٹی روڈ سے جائیں۔ نواز شریف بھی یہی چاہتے تھے اس لیے انہوں نے جی ٹی روڈ سے جانے کا فیصلہ کیا۔ عارف نظامی نے چوہدری نثار کے نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں بیان جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان کو لایا گیا ہے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار کی یہ بات بحث طلب ہے کہ اگر میاں نواز شریف کی فراغت کا فیصلہ ہوچکا تھا تو پھر کیسے انہیں واپس اقتدار میں آنے دیا جاسکتا تھا؟۔چوہدری نثار کی بات میں وزن بھی نظر آتا ہے کیونکہ اس وقت عمران خان پسندیدہ گھوڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کی بات میں یہاں تضاد بھی سامنے آتا ہے کیونکہ ایک طرف تو وہ کہتے ہیں کہ مزاحمتی سیاست نہ ہوتی تو نواز شریف اقتدار میں ہوتے جبکہ دوسری طرف وہ کہتے ہیں کہ عمران خان آئے نہیں بلکہ لائے گئے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کے کارندے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…