چینی قونصلیٹ حملہ، چینی قونصلیٹ پر حملے میں شہید اہلکاروں کے ورثا اور زخمی سیکیورٹی گارڈ کے لئے قابل تحسین اعلان کردیاگیا

25  ‬‮نومبر‬‮  2018

کراچی (آ ئی این پی)پا کستان تحریک انصاف کے وزرا ء علی زیدی اور فیصل واوڈا نے چینی قونصلیٹ پر حملے میں شہید اہلکاروں کے ورثا اور زخمی سیکیورٹی گارڈ کی امداد کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے چینی قونصل خانے پر حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کے ورثا کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں شہید اہلکاروں کے ورثا کو 5،5 لاکھ روپے دئیے جائیں گے،

زخمی سیکیورٹی گارڈ جمن کو 3 لاکھ روپے انعام دیں گے۔بعدازاں وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے جناح اسپتال کا دورہ کیا، علی زیدی نے چینی قونصل خانے پر حملے میں زخمی سیکیورٹی گارڈ کی عیادت کی، انہوں نے سیکیورٹی گارڈ کو تین لاکھ روپے کا چیک پیش کیا،وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ شہید اہلکاروں کے بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کروں گا، سیکیورٹی گارڈ جمن جیسے لوگ قوم کے اصل ہیرو ہیں، جمن نے اپنی جان پر کھیل کر ملک کی لاج رکھی،دوسری جانب وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے چینی قونصل خانے پر حملے میں شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اپنی وزارت میں شہدا کے اہل خانہ کے دو، دو افراد کو نوکری دینے کا اعلان کیا۔فیصل واوڈا نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ اعلان اس لیے نہیں کیا کہ پی ٹی آئی کے نمائندے وہاں سے جیتے ہیں، پی پی یا ن لیگ وہاں سے جیتی ہوتی تو بھی متاثرین کی امداد کرتے، ہم اپنے شہدا کو عزت دیتے ہیں،یاد رہے کہجمعہ کے روز قبل کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع چینی قونصل پر حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا جبکہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے تھے،چینی قونصل خانے پرحملے میں دیگر 2 افراد بھی جاں بحق ہوئے تھے جن کی شناخت نیازمحمد اور محمد ظاہرشاہ کے ناموں سے ہوئی تھی، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق کوئٹہ سے تھا جو ویزے کے حصول کے لیے قونصل خانے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…