کراچی میں چائنیز قونصلیٹ پر حملہ کی غیر ذمہ دارانہ کوریج مہنگی پڑ گئی ،22ٹی وی چینلز زد میں آگئے، بڑا حکم جاری

23  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پیمرا قوانین اور الیکٹرانک میڈیا ضابطۂ اخلاق2015 ؁ء کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کراچی میں چائنیزقونصلیٹ پر ہونے والے حملے/فائرنگ کی غیر ذمہ دارانہ میراتھن کوریج کرنے پر بائیس ٹی وی چینلز کو اظہارِ وجوہ کے نوٹس جاری کرتے ہوئے

سات یوم یعنی مؤرخہ 30نومبر 2018 ؁ء تک جوابدہی کا حکم دیا ہے۔ ٹی وی چینلز کا یہ اقدام پیمرا آرڈیننس اور الیکٹرانک میڈیا ضابطۂ اخلاق2015 ؁ء کی صریحاً خلاف ورزی ہے اور پیمرا نے متعدد بار اس حوالے سے ٹی وی چینلز کو ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ اس طرح کی نامناسب کوریج سے ناصرف ناظرین ذہنی اور نفسیاتی دباؤ کا شکار ہو تے ہیں بلکہ معاشرے میں خوف کی کیفیت کو بڑھانے کا بھی باعث بنتے ہیں۔ اتھارٹی نے میڈیا ہاوسز کی توجہ عالمی میڈیا میں دہشتگردی اور فائرنگ کے وقعات کی کوریج پر توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ عالمی میڈیا ایسے موقعوں پر انتہائی ذمہ دارانہ کوریج کرتا ہے اور کوشش کرتا ہے کہ کوئی ایسا مواد نشر نہ ہوجوکہ معاشرے میں خوف پھیلانے کا باعث بنے ۔ چینلز کی جانب سے مقررہ وقت کے اندر جواب داخل نہ کرنے اور ذاتی شنوائی میں پیش نہ ہونے کی صورت میں اتھارٹی یکطرفہ کاروائی عمل میں لائے گی۔  پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پیمرا قوانین اور الیکٹرانک میڈیا ضابطۂ اخلاق2015 ؁ء کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کراچی میں چائنیزقونصلیٹ پر ہونے والے حملے/فائرنگ کی غیر ذمہ دارانہ میراتھن کوریج کرنے پر بائیس ٹی وی چینلز کو اظہارِ وجوہ کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سات یوم یعنی مؤرخہ 30نومبر 2018 ؁ء تک جوابدہی کا حکم دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…