چینی قونصل پر ہونے والے حملے میں پہلا گن شاٹ 8 بج کر15 منٹ پر سنا گیا،حملہ آور کو ہلاک کرنے والا نڈرجوان بغیر بلٹ پروف جیکٹ کے اندر گیا

23  ‬‮نومبر‬‮  2018

کراچی (این این آئی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کراچی میں چینی قونصل پر ہونے والے حملے میں پہلا گن شاٹ 8 بج کر15 منٹ پر سنا گیا۔کراچی میں چینی قونصل خانے کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فورسز کے بروقت ایکشن نے بڑی سازش ناکام بنادی۔فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ حملہ آوروں کا مقصد چینی قونصلیٹ کے اندر گھسنا تھا جس میں وہ فورسز کی بروقت کارروائی کی

وجہ کامیاب نہیں ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں حملے کے متعلق بچوں کے اسکول کی طرف سے اطلاع دی گئی، 8 بج کر 35 منٹ پر میں نے وزیراعظم کو اس کے متعلق مطلع کیا۔وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی کارروائی قابل تحسین ہے، حملہ آور کو ہلاکر کرنے والا ہمارا جوان بغیر بلٹ پروف جیکٹ کے اندر گیا۔فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ ہمارے سیکیورٹی اہلکاروں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر بین الاقوامی سازش کو ناکام بنا یا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…